कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین جونیئر کالج پربھنی میں ADR اورPOCSO ایکٹ پر آگاہی پروگرام کا انعقاد

پربھنی :15؍ستمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )ڈاکٹر ذاکر حسین جونیئر کالج پربھنی میں ADR اؤر POCSO ایکٹ کے تعلق سے بیداری پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام کی صدارت شری بھوشن ایم کالے سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی پربھنی نے کی ۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ ناہن میڈم اسسٹنٹ LADCS آفس پربھنی ۔ ایڈوکیٹ ضبیح الرحمن سیکریٹری ضلع وکیل سنگھ نے طلبہ وطالبات کو قانون کی باریکیوں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی ۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کو محفوظ اؤر خوشگوار ماحول فراہم کرنا معاشرے کی اولین ذمہ داری ہے ۔اؤر POCSO ایکٹ اس سمت میں ایک مؤثر قانون ہے ۔ پروگرام میں بحیثیت مقرر کالج کے پرنسپل خان خلیق الرحمن واںٔس پرنسپل عبدالطیف سر نے خطاب کیا اؤر طلبا کو آگاہ کیا کہ کسی بھی نا مناسب رویے یا واقعے کو چھپانے کی بجائے فوراً رپورٹ کرنا چاہیے تاکہ بروقت کارروائی ہوسکے ۔ نظامت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ رضوان صدیقی سر نے انجام دیے ۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ و طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ پروگرام کے اختتام پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس طرح کے بیداری کے پروگرام وقتاً فوقتاً منعقد ہوتے رہنا چاہئے ۔ تاکہ نیٔ نسل قانون کی روشنی میں اپنے حقوق وفرائض سے بہتر طور پر واقف ہوسکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے