कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ مولا سر تنظیم اساتذہ کے ریاستی ایوارڈ سے سرفراز

لاتور:15؍ستمبر (راست) مورخہ 14 ستمبر 2025 کو مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع شاخ لاتور کے زیر اہتمام ریاستی سطح مثالی معلم ایوارڈ سے پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کے فعال معلم جناب شیخ مولا سر کو نوازا گیا۔ لاتور کے مشہور معروف کوکسیٹ کالج میں منعقد تقسیم ایوارڈ کی تقریب کی صدارت تنظیم کے ریاستی صدر جناب محترم ایم۔ اے۔ غفار سر نے فرمائی جبکہ بطورمہمان خصوصی لاتور ضلع کے خاص دار جناب ڈاکٹر شیواجی کالگے صاحب ، عامدار برائے معلمین حلقہ مراٹھواڑہ جناب وکرم کالے صاحب ، محترم جناب معیز شیخ صاحب ، محترم جناب مجیب پٹیل صاحب وغیرہم تشریف فرما تھے۔ معزز مہمان کرام کی موجودگی میں مراٹھواڑہ حلقے کے پانچ اضلاع سے نامزد مثالی معلمین کو اعزاز بخشا گیا جن میں ضلع عثمان آباد سے پانچ اساتذہ کرام منتخب کیے گئے۔ یہ پر رونق تقریب تنظیم کے ضلع صدر جناب محترم نصرت قادری سر کی نمائندگی میں ان کی ضلع ٹیم کے مرہونِ منت ہے۔ شیخ مولا سر کو اس ایوارڈ پر اسکول کے صدر مدرس جناب شاہ طیب علی سر جمیع اساتذہ کرام اور حلقۂ احباب سے مبارکبادیوں کے ساتھ ساتھ تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے