कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آل مہاراشٹر فی البدیہہ آن لائن نعت گوئی کے مقابلے کا انعقاد

آکوٹ :13ستمبر(پریس ریلیز)ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کی جانب سےماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے5ستمبر کو ریاستی سطح کاآن لائن فی البدیہہ نعت گوئی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ یہ مقابلہ چالیس سال سے کم عمر کے شعرا کے لیے مختص تھا۔انعامِ اول سات ہزار روپیے،انعام دوم پانچ ہزار روپیے اور انعامِ سوم کے طور پر تین‌ہزارروپیے مقرر کیے گئے تھے۔رجسٹریشن کے لیے 17 اگست 2025 سے 4 ستمبر 2025 کی شام‌چار بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ریاست کے مختلف اضلاع سے 32شعرا نے اپنے نام رجسٹریشن‌کروائے۔لیکن‌ مقابلے میں اٹھارہ شعرا نے حصہ لیا۔مقابلے کے لیےبطورِ طرح سالک عزیزی کا مصرع”کوثر بدست خلد بداماں حضورؐ ہیں”دیا گیا ۔نعت کہنے کے لیے پانچ گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھا۔جناب‌اسلم‌غازی، پروفیسر مقبول احمد مقبول اور جناب خان‌حسنین‌عاقب نے ججز کے فرائض انجام‌دیے۔ 8ستمبر کونتائج کا اعلان کیا گیا۔ججوں کے ۔متفقہ فیصلے کے مطابق انس نبیل (آکولہ)کو انعامِ اول، عازم الاسلام(آکوٹ) کو انعامِ دوم اور عظمیٰ فہیم‌نمیرہ(اورنگ آباد) کو انعام سوم کا حقدار قرار دیا گیا۔
فرید مونس ،سیکریٹری ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے