कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عثمان آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر مضمون نویسی کےمقابلے کا کامیاب انعقاد

عثمان آباد:13؍ستمبر(راست)آج مورخہ 13 ستمبر 2025 کو مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع شاخ عثمان آباد کی جانب سے ضلعی سطح پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر مضمون نویسی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔یہ مقابلہ شہر عثمان آباد کے مشہور و معروف ادارے پی ایم شری نگر پریشد اردو اسکول نمبر آٹھ میں لیا گیا۔ اس مقابلے میں پانچویں تا دسویں جماعت کے طلباء و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے اپنی شرکت درج کی۔ اس مقابلے میں پنجم تا دہم جماعت کے طلبہ کے لیے مختلف عنوانات طے کیے گئے تھے۔ ضلع بھر سے اردو مدارس کے تقریبا ڈیڑھ سو طلباء نے اس مقابلے میں مضمون نویسی کا مظاہرہ کیا۔اس مقابلے کے نتائج ان شاء اللہ آنے والی 20 ستمبر 2025 کو ظاہر کیے جائیں گے۔ اس مقابلے کے انتظام کے لیے ضلع بھر سے مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے اپنا قیمتی وقت دیا۔اس پر تنظیم کے اراکین نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس مقابلے کو کامیاب بنانے میں تنظیم کے ضلع صدر محترم جناب شاہ طیب علی سر ، معتمد محترم جناب سید نعیم الدین سر ، نائب صدر محترم جناب شیخ ساجد احمد سر اور دیگر اراکین جن میں شیخ محبوب سر ،مرزا آصف بیگ سر ، ڈونگرے ذاکر سر ،مومن کلیم سر وغیرہم نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ موظف معلم محترم جناب صفدر سر اور محترم جناب ہاشم سر نے بطور رہبرو نگران امتحان گاہ پر اپنی موجودگی درج کی۔علاوہ ازیں شہر کی خواتین معلمات نے بھی اپنا قیمتی وقت طلبہ کی نگرانی کے لیے عطا کیا۔اس طرح مضمون نویسی کا مقابلہ نظم و نسق کے ساتھ پائےتکمیل تک پہنچا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے