कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلڈھانہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نیلیش تامبے ( آئی پی ایس ) نے ادا کیا اظہار تشکر

ملکاپور: 13/ ستمبر (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع بلڈھانہ میں شری گنیش وتسو اور عید میلاد النبی تہوار سبھی کے تعاون ،باہمی امداد و کوششوں سے شانتی اور پرامن طریقے سے منائےگئے ۔ اس سلسلے میں ضلع بلڈھانہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ شری نیلیش تامبے ( آئی پی ایس ) نے شری گنیش منڈل اور عید میلاد النبی فیسٹیول ضلع بلڈھانہ کے ذمہداران، عہدیداروں و منتظمین، تمام عوامی نمائندوں، ضلع کلکٹر اور تمام انتظامی افسران، امن کمیٹی کے اراکین، سماج کے معززین، الیکٹرانک میڈیا اخبارات کے صحافیوں، ڈیجیٹل میڈیا کے تمام صحافیوں اور دیگر صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ رضاکاروں نے اپنے تال میل اور تعاون سے شری گنیش وتسو اور عید میلاد النبی کا جلوس پرامن طریقے سے منایا۔ اس کے لیے ہم بلڈھانہ پولیس فورس کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، تمام افسران، عملداروں، اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے افسران اور عملداروں، بلڈھانہ پولیس فورس کے ہوم گارڈز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی ڈیوٹی کے لیے سخت محنت کی۔ آپ کی اجتماعی کوششوں سے یہ تہوار اور میلہ پرامن اور منظم طریقے سے منعقد ہوا ۔ آپ کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔ نیلیش تامبے ( آئی پی ایس ) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بلڈھانہ.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے