कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یا سر اُردو ہائی اسکول کے معلم محمد فضل الحق کو مثالی معلم ایوارڈ

پر بھنی :13 ستمبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) یا سر اُردو ہائی اسکول سیلو ضلع پر بھنی کے قابل و محنتی معلم محمد فضل الحق صدیقی ولد سلیم الحق صدیقی ساکن پر بھنی کو ان کی گرانقدر تعلیمی و تدریسی خدمات کے عوض اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل ممبئی کی جانب سے 9 واں قومی ایوارڈ برائے ایکسی لنس ان ایجوکیشن 2025 سے نوازا گیا۔ واضح ہو ملکی سطح سے موصول ڈیڑھ ہزار درخواست ( پرائمری اور ہائی ) میں سے 34 معلمین و معلمات کا اس ایوارڈ کے لیے انتخاب عمل میں آیا جبکہ مہاراشٹر کے سات خوش نصیب ایوارڈ یافتہ معلمین میں پربھنی ضلع کے تعلقہ سیلو میں یاسر اردو ہائی اسکول میں نو نہالان قوم ملت کے مستقبل کو سنوارنے کا فریضہ انجام دینے والے محنتی معلم فضل الحق صدیقی شامل ہے۔ اس با وقار ایوارڈ کے ملنے پر سوسائٹی کے صدر رحیم خان اور صدر معلمہ تحسین سلطانہ و تمام معلمین و معلمات ، رشتہ دار و دوست احباب نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے