कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اسکول، پربھنی کے زیرِ اہتمام "سیرت النبی ﷺ کوئز و تحریری مقابلہ اور تقسیمِ انعامات

پربھنی:12 ستمبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ):اقراء پرائمری و ہائی اسکول اور طوبیٰ جونیئر کالج کے زیرِ اہتمام "سیرت النبی ﷺ کوئز و تحریری مقابلہ و تقسیمِ انعامات” نہایت شایانِ شان اور یادگار انداز کامیاب فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔ اس بابرکت پروگرام کی صدارت مجاہد سر نے فرمائی جبکہ پروگرام کی کنوینر محترمہ سیدہ راحیلہ فردوس تھیں۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جسے سید عبید علی نے نہایت خوش الحانی سے پیش کیا۔ بعد ازاں مولانا برہان الدین نظامی سر نے اپنی دلنشین آواز میں نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔اس بابرکت تقریب کی نظامت محترمہ سیدہ ھاجرہ میڈم نے بڑے ہی مؤثر اور دلنشین انداز میں انجام دی۔اس موقع پر معزز مہمانانِ کرام جناب خلیق صدیقی صاحب، سالار پٹیل صاحب اور مولانا نعمان ندوی صاحب نے اپنے زریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے پر زور دیا۔ کوئز و تحریری مقابلہ نہایت دلچسپ رہا۔ بارہا ٹاپر ٹیموں کے درمیان نمبرات برابر آتے رہے جس سے طلباء و طالبات میں مزید جوش پیدا ہوا۔
انعام یافتہ طلباء و طالبات:
ادیب خان، افروز خان، عاطف خان، رحیم خان پٹھان، فاطمہ بیگم محمد جبار، اقرا شیخ علیم، سید ادیب سید انور، سید عبید علی سید سبحان علی، شیخ واصف شیخ فضل، ذیشان انصاری عبدالجبار انصاری، بریرا ربط، امیمہ مہوش سید مشتاق علی، نہا شیخ عتیق، مدیحہ الہی شیخ مزمل، صابرہ خانم شیر دل خان، عائشہ شیخ فیاض، فرحین بیگم عبدالرزاق، امرین فاطمہ شیخ یونس، ترنم فردوس، صباء خان، انعم فاطمہ، اشمیرا شیخ، رومن خان اور مہک بیگم۔
اس کامیاب پروگرام کو یادگار بنانے میں اقراء اسکول کے اساتذہ انجم میڈم، ارشیہ میڈم، صوفیہ میڈم، ثناء میڈم، انور سر، برہان سر، وسیم سر،سبحان سر، اسماعیل سر، مقیم سر، عمر سر، اربینہ میڈم، پرویز سر اور ارمان سر نے اہم کردار ادا کیا۔
ہیڈ ماسٹر اقراء ہائی اسکول مشتاق سر، ہیڈ ماسٹر اقراء پرائمری اسکول رئیس سر، ہیڈ مسٹریس منور فاطمہ میڈم اور طوبیٰ جونیئر کالج کی انتظامیہ نے اپنے بھرپور تعاون اور رہنمائی سے اس پروگرام کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو علم و عمل کی دولت سے سرفراز فرمائے، انہیں سیرت النبی ﷺ کا حقیقی پیکر بنائے اور ملت اسلامیہ کا روشن مستقبل عطا کرے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے