कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول سیلو میں یوم اساتذہ کی شاندار تقریب

سیلو:9ستمبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے تحت چلنے والے ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول سیلو میں ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم اساتذہ کی ایک پرتاثیر اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی محفل میں طلباء نے اپنے محترم اساتذہ کرام کے ساتھ عقیدت و احترام کا بہترین مظاہرہ کیا۔تقریب کی صدارت اسکول کے صدر مدرس سید سمیر ہاشمی نے کی جبکہ پروگرام کے انچارج محمد نوید فیصل کی بہترین رہنمائی میں یہ محفل منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز ام فروہ مشتاق قریشی کی خوش الحان تلاوت کلام پاک سے ہوا جس نے پورے ماحول کو روحانیت سے معطر کر دیا۔اس کے بعد انم شیخ عظمت نے حمد باری تعالیٰ پیش کی اور سہانا چاند خان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے خوبصورت کلمات سے حاضرین کے دلوں کو متاثر کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض تہنیت فاطمہ عقیل قریشی اور علی شاہ شیخ انیس نے اپنے منفرد انداز میں بخوبی سرانجام دیے۔اس شاندار محفل میں طلباء نے اساتذہ کرام کی شان میں جذبات سے بھرپور تقاریر اور دلکش گیت پیش کیے جن سے اساتذہ کے کردار کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ صدر مدرس سید سمیر ہاشمی سر، نوید فیصل سر اور محمد مصطفی خان سر نے اپنی بصیرت افروز تقاریر میں اساتذہ کے کردار کو قومی ترقی کا بنیادی ستون قرار دیا۔اس موقع پر اسکول کے سینیئر ٹیچر شیخ فہم الدین سر، محترمہ عطیہ مسرت، سید کامران عادل کے ساتھ غیر تدریسی عملے نے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں انتھک محنت اور بے لوث خدمات سرانجام دیں۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو ظہرانے سے نوازا گیا۔ اس موقع پر طلباء اور اساتذہ کرام نے اعلیٰ تعلیمی اقدار کو فروغ دینے کا عزم دہرایا۔ یہ محفل علم و فضل کی اہمیت اور استاد کے مقدس کردار کی عظمت کا بہترین اظہار ثابت ہوئی اور اس بات کا واضح ثبوت فراہم کیا کہ ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول میں اساتذہ اور طلباء کے درمیان احترام اور محبت کا گہرا رشتہ موجود ہے۔اس طرح کا پریس نوٹ محمد مصطفی خان سر نے جاری کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے