कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ اساتذہ — انسانیت کے کامل معلم ﷺ کے نام

اقراء سیمی انگلش اسکول میں سیرۃُ النبی ﷺ اور یومِ اساتذہ کے موقع پر پُر وقار تقریب

پربھنی: 7ستمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )4 ستمبر 2025، بروز جمعرات، اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی میں یومِ اساتذہ اور سیرۃُ النبی ﷺ کے عنوان سے ایک نہایت شاندار اور باوقار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس بابرکت تقریب میں جونیئر کے جی سے لے کر ہفتم جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں طلبہ نے اپنی پُراثر تقاریر میں اساتذہ کی عظمت اور سیرۃُ النبی ﷺ کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ بچوں نے کہا کہ “استاد بادشاہ تو نہیں ہوتا لیکن اپنے شاگردوں کو بادشاہ بنا دیتا ہے۔”اساتذہ کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑے اور کامل معلم ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں، جن کی تعلیمات انسانیت کے لیے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔اس موقع پر محترمہ سلمیٰ میڈم نے بچوں کو سیرتِ نبوی ﷺ کے اخلاقی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ حضور ﷺ نے اپنی زندگی کے ہر شعبے میں اخلاقِ حسنہ کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، جنہیں اپنانا ہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے۔اسی طرح اسکول کی انچارج محترمہ راحیلہ میڈم نے طلبہ کو عملی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا محض علم کا حصہ نہیں بلکہ ایمان کا تقاضا ہے۔ انہوں نے بچوں سے یہ عہد بھی لیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں حضور ﷺ کی سنتوں اور اسوۂ حسنہ کو اختیار کریں گے۔پروگرام کے دوران طلبہ و طالبات نے مختلف مقابلوں میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ یوں یہ بابرکت دن، یومِ اساتذہ اور سیرۃُ النبی ﷺ کے حسین امتزاج کے ساتھ ایک ناقابلِ فراموش یادگار ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے