कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 38)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ آزادی کی تکلیف غلامی کے آرام سے بہتر ہے۔

٭ روشنی کی اُمید رکھو پر اُمیدوں پر زندگی مت گزارو۔

٭ کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اپنے عزم و حوصلے اور لگن سے حاصل کرتاہے۔

٭ اچھی کتاب ایک اچھا انسان بناتی ہے۔

٭ کامیابی ان لوگوں کے لیے ہے جو کوشش کرتے ہیں۔

٭ ایک آدمی نے ایک بزرگ سے پوچھا کہ جب ہماری قسمت پہلے ہی سے لکھی ہوئی ہے تو ہمیں دُعا مانگنے کی کیا ضرورت ہے؟ بزرگ نے جواب دیا ’’ ہوسکتا ہے کہ تیری قسمت میں یہی لکھا ہو کہ جب تو مانگے گا تو تجھے ملے گا۔‘‘

٭ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانے والے کو کامیابی کبھی جھلک نہیں دِکھلاتی۔ جب آپ شان کے ساتھ چل کر کامیابی کی طرف بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں تو چاہے آپ جتنے بھی مسائل میں گھرے ہوئے ہوں‘ کامیابی آپ کے قدموں کی دھول کو پہچانتے ہوئے آپ تک ضرور آکھڑی ہوتی ہے۔

٭ زندگی میں کرنے کے لیے انسان کو بہت کام ہوتے ہیں بشرطیکہ وہ اپنے عزم اور حوصلے کو صبر اور استقامت کے ساتھ منزل کو پانے کی جستجو میں صرف کرے۔

٭ آپ کا حوصلہ اور عزم آپ کی خواہشوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ہمیشہ جوان ہو، کبھی بھی اپنے حوصلے اور ہمت کو مایوسی اور ناکامی کی نذر مت کریں۔

٭ وہ بھی تو لوگ تھے جنھوں نے بحرِ ظلمات میں گھوڑے دوڑائے‘ اپنی تدبیر سے ہواؤں کا رُخ بدلا‘ طوفان کا منہ موڑا‘ شہروں کے شہر اور علاقوں کے علاقے فتح کیے‘ صرف اپنی قوتِ بازو اور مسلسل جدوجہد و جستجو سے انھوں نے اپنی خواہشوں اور جذبوں کو حقیقت کا رنگ و روپ دینے کی خاطر اپنی خوبیوں کا صحیح اور مناسب استعمال کیا۔

٭ علم عزت ہے‘ اس کی حفاظت کیجیے۔

٭ زندگی ایک مسئلہ ہے‘ اسے حل کیجیے۔

٭ زندگی ایک امتحان ہے‘ کامیابی حاصل کیجیے۔

٭ کبھی بھی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کسی دوسرے شخص کا کندھا ہر گز استعمال نہ کریں کیونکہ آپ کسی اور کے سہارے تھوڑا بہت تو آگے چلے جائیں گے مگر آپ کو منزل تک پہنچنے کے لیے وہ سہارا کبھی نہیں ملے گا۔

٭ زندگی میں ان عوامل اور وجوہات کی طرف زیادہ توجہ دیں جو آپ کی ناکامی کا سبب بنتی ہیں ورنہ آپ ناکام ہی ہوتے رہیں گے۔

٭ کامیابی حاصل کرکے تو ہر شخص مسحور ہوتا ہے مگر عظیم وہ ہے جو ناکامی میں بھی نہیں گھبراتا۔

٭ آپ اپنے اندر موجود خوبیوں اور صلاحیتوں کو پہچانیں‘ اس کے بعد عملی طور پر انھیں بروئے کار لائیں تب ہی جاکر آپ زندگی میں کامیاب ہوسکیں گے۔

٭ ہمارے اکثر جوان پڑھے لکھے ہوں یا ان پڑھ انھیں سنانے کے لیے ان کے پاس نا اُمیدی‘ مفلسی‘ مجبوری و بے بسی کے ہزاروں قصے ہوں گے۔ ان کے دِل پر ہزاروں زخم ہوں گے‘ لیکن وہ ان بناوٹی اور من گھڑت کہانیوں کے دائرے سے کبھی باہر نکلنے کی کوشش بھی نہیں کریں گے۔ انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ جب تک کوئی شخص یا قوم اپنی حالت بدل لینے کا تہیہ نہیں کرتی تو تب تک اللہ بھی ان کی مدد نہیں فرماتا۔

٭ انسان جب اپنی خواہشوں کو بڑھا لیتا ہے تو پھر ان کو پورا کرنے کے لیے تمام جائز و ناجائز ہتھکنڈوں کو اپنا لیتا ہے جس کے باعث اس کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے۔

٭ آپ جب تعلیم حاصل کریں تو دماغ میں یہ بات رکھیں کہ آپ علم حاصل کرنے کے لیے پڑھ رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ تعلیم تو حاصل کر ہی لیں گے بلکہ زندگی کے عملی میدان میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔

٭ کئی لوگ ہیں جو زندگی میں کسی کام کے لیے صرف ایک بار کوشش کرتے ہیں اور ناکام ہوجاتے ہیں تو دوبارہ اس کام کو انجام دینے کی کوشش نہیں کرتے، وہ بھول جاتے ہیں کہ ناکامی ہی کامیابی کا اصل زینہ ہوتی ہے۔

٭ آدمی اتنا عقل مندوں سے نہیں سیکھتا جتنا بے وقوفوں سے۔

٭ کانٹوں پر چل کے جوان ہونے والا پھول کس قدر با ہمت ہوتا ہے کہ ڈالی پر ہو تو کانٹوں کی چبھن کو برداشت کرتا ہے اور اگر پیروں تلے کچلا جائے تو بھی خوشبو بکھیر دیتا ہے۔

٭ جہاں کہیں خواتین‘ غرباء اور دیگر طبقات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے، ان کی ذہانت اُبھر کر سامنے آتی ہے اور وہ ایک کامیاب شخصیت کے حامل انسان کہلاتے ہیں۔

٭ اپنے آپ کامیابی حاصل کرنا انسان کو اپنے مقصد کے قریب لے جاتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے