कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی:الموید تعلیمی جریدے کا شاندار اجراء

پربھنی:4؍ستمبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) مؤید المسلمین پرائمری اسکول پربھنی میں بروز جمعرات ایک نہایت خوشگوار اور تاریخی موقع پر "الموید” تعلیمی جریدے کا اجراء عمل میں آیا۔ یہ سعادت دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کے معزز رکن، محترم جناب خمیسہ محمد جنید صاحب کے دستِ مبارک سے انجام پائی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ "الموید” قبل ازیں ایک اخبار کی شکل میں نکالا جاتا تھا، مگر اس مرتبہ پہلی بار اسے ایک کتابچے کی شکل میں شائع کیا گیا ہے، جس نے اس کے حسن و وقار میں مزید اضافہ کردیا ہے۔اس پررونق تقریب میں ادارے کے مدیرِ اعلیٰ ذاکر احمد خان سر کی مساعی جمیلہ کو بالخصوص خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی نائب مدیران، امجد خان سر اور سید محمود سر کی انتھک کاوشوں کو بھی قابلِ ذکر اور لائقِ ستائش قرار دیا گیا۔افتتاحی جلسے میں صدرِ مدرس جناب محمد عبدالباسط سر کے علاوہ انچارج فاروق سر، معیز احمد خان سر، عبیداللہ شریف سر، سرور شریف سر، باسط خان سر اور خالد انصاری سر بھی موجود تھے، جنہوں نے اس تقریب کو وقار بخشا۔جماعت ششم و ہفتم کے طلبہ و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے تاثرات میں اس تعلیمی جریدے کے اجراء پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔تقریب کے موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں جناب خمیسہ محمد جنید صاحب نے فرمایا کہ "الموید” تعلیمی جریدہ دراصل مؤید المسلمین ہائی اسکول، مؤید المسلمین پرائمری اسکول اور حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول — تینوں اداروں کے اساتذہ، موجودہ طلبہ اور سابقہ طلبہ کی تخلیقات کا حسین سنگم ہے۔ اس جریدے میں طلبہ و طالبات کی تحریروں کے ساتھ ساتھ سابقہ طلبہ کے سفرنامے اور بیش قیمت تجربات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مزید برآں، اس کے آخر میں عمومی معلومات (General Knowledge) پر مبنی کوئز بھی رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ کی علمی جستجو اور دلچسپی میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے علمی مجلات بچوں میں مضمون نگاری، مطالعہ، تخلیقی اظہار اور فکری نکھار کو جِلا بخشتے ہیں۔ یہ کتابچہ نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ اور سرپرستوں کے لیے بھی یکساں طور پر مفید ثابت ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے صدرِ مدرس عبدالباسط سر سمیت تینوں اداروں کے تمام اساتذہ اور منتظمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔آخر میں انہوں نے پرزور اپیل کی کہ اس کتابچے کا مطالعہ ہر استاد، ہر سرپرست اور ہر طالب علم کو ضرور کرنا چاہیے تاکہ اس کے حقیقی ثمرات سے استفادہ کیا جاسکے۔یوں دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ یہ پرشکوہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے