कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خوابوں سے منزل تک: ڈاکٹر روما تانبولی مشن یو پی ایس سی کی مہمانِ خصوصی

پربھنی:3؍ستمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 4 ستمبر 2025 – سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس (CEE)، پربھنی کے زیرِ اہتمام سالانہ مشن یو پی ایس سی پروگرام کی افتتاحی تقریب بروز جمعرات، 4 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے پاڈیلا فنکشن ہال، اقبال نگر، پربھنی میں جناب غلام محمّد مٹھو کی صدارت میں شاندار انداز میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر روما تانبولی ہوں گی، جو رانی ساورگاؤں، تعلقہ گنگا کھیڑجیسے ایک چھوٹے سے گاؤں سےتعلق رکھتی ہیں ۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سرکاری زیڈ پی اسکولوں میں حاصل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پانچ بہنوں میں سے ایک ہیں، .کوئی ڈاکٹر ہے، کوئی انجینئر اور کوئی بینک مینیجر ۔ڈاکٹر روما نے بی اے ایم ایس (BAMS) گورنمنٹ میڈیکل کالج، ناندیڑ سے مکمل کیا اور بعد میں یو پی ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے گریڈ 1 میڈیکل آفیسر، آیوَش منترالیہ، نئی دہلی کے عہدے پر فائز ہوئیں۔تقریب میں وہ اپنی محنت، جدوجہد، درپیش مشکلات اور ان کے حل پر روشنی ڈالیں گی اور طلباء کو رہنمائی فراہم کریں گی کہ کس طرح دیہی پس منظر سے نکل کر بڑے خواب پورے کیے جا سکتے ہیں۔CEE نے تمام طلباء اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کریں اور ڈاکٹر روما کی رہنمائی سے استفادہ حاصل کریں تاکہ وہ بھی اپنی تعلیمی و پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے