कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اسکول کی معا ون نائب صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار کو جیون گورو ایوارڈ سے نوازا گیا

سولاپور: 3؍ستمبر ( آفرین شیخ)بروز اتوار مورخہ 31 اگست 2025 کو یوم اساتذہ کے موقع پر احد فاؤنڈیشن پونے نے ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس سولاپور کی نائب صدر مدرسہ ڈاکٹر ثر یا پروین جاگیردار صاحبہ کو رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ خان کے ہاتھوں سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار صاحبہ کو تفویض کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ایک بہت ہی شاندار میڈل، لکی ٹری، شال اور گلدستے پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثریہ پروین جاگیردار صاحبہ کی پیش گراں قدر خدمات کو سراہا گیا اور سماجی کام کے شعبے میں بطور مصنفہ اور شاعرہ ہونے کے حیثیت سے ان کی تعریف کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ خان کی شاندار تقریر کے ساتھ ساتھ احد فاؤنڈیشن کے صدر مظہر منیار، مہاراشٹر این سی پی کے یوتھ صدر محبوب شیخ، جے دیو گائیکواڑ، ہرشدا دیشمکھ-جادھو میڈم نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ اس پروگرام کے لیے اسٹیج پر بہت سے معززین اور ایک ہزار سے زائد اساتذہ اور بھائی بہن موجود تھے۔ پونے میں رہنے والے ان کے طلباء نے اس ایوارڈ پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آغاز میں محمد عارف خان کے سریلی گیتوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت اور شکریہ انجینئر عابد شہباز نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں انجام دیا۔ ڈاکٹر ثریا جاگیردار کے اس اعزاز میں سکول کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور متعدد کمیونٹی ممبران نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے