कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ماہنامہ اقراء کے اشتراک سے کے آر ایم مہیلا کالج ناندیڑ میں مشاعرہ کا انعقاد

سینئر صحافی الطاف احمد ثانی نے اردو صحافت کے موضوع پر طلباء سے کیا خطاب

ناندیڑ : 28 اکتوبر(راست) اردو صحافت کی موجودہ صورت حال دیکھتے ہوئے ہمیں اس کا مستقبل اتنا تابناک نظر نہیں آرہا مگر ہمیں اس سے مایوس ہونے کے بجائے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے ماضی کی طرح ہی اردو صحافت کے مستقبل کو بھی شاندار بنانے کی فکر کرنی ہوگی۔ اس طرح کے خیالات کا اظہار روزنامہ عالمی تحریک کے مدیر اعلی جناب الطاف احمد ثانی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 26 اکتوبر 2023ء؁ بروز جمعرات ماہنامہ اقراء کے اشتراک سے کے آر ایم مہیلا کالج ناندیڑ میں ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اور مشاعرہ کے بعد ’’اردو صحافت : ماضی حال اور مستقبل‘‘ اس موضوع پر معروف صحافی الطاف احمد ثانی کے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ سید رشیداللہ حسینی اور اطہر کلیم کی کوششوں سے ممکن ہوسکے اس پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر وجیا دیشمکھ جبکہ مشاعرہ کی صدارت الطاف احمد ثانی نے کی۔ اس شاندار مشاعرہ میں شہر کے نوجوان اور سینئر شعراء کا ایک حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔ عطا حیدرآبادی، سہیل احمد صدیقی جیسے کہنہ مشق شعراء کے ساتھ اطہر کلیم، ذیشان توصیف انصاری اور محمد دانش نے اپنے خوبصورت کلام کے ذریعے سامعین کو محظوظ کیا اور خوب داد سمیٹی۔ ابتدائی پروگرام کی نظامت شیخ ہما کوثر (صدر شعبہ اردو) جبکہ مشاعرہ کی نظامت اطہر کلیم احمد نے بحسن خوبی انجام دی۔ آخر میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ بیگم کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں سید رشید اللہ حسینی معروف (ایڈیٹر روزنامہ بول چال)، محمد زکریہ سر، محمد جابر سر، محمد فردین و دیگر کی محنتیں شامل رہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے