कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک اجنبی سے ملاقات

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

آج بھائی کے کالج گروپ پر واٹس ایپ میسیج آیا کہ آج ان کا رزلٹ ہے۔، امی اور بابا کسی رشتہِ دار کی عیادت کے سلسلے میں گئے تھے۔۔۔ جو اسی شہر میں تھے۔ بھائی کا حال تو دیکھنے لائق تھا !!! بھائی نے کہا بابا سے مت کہنا،میں انھیں اپنے طریقے سے کہہ دوں گا؟؟ میں نے کہا میں نے پہلے ہی انہیں کال کرکے کہہ دیا ہے۔۔ اور میں طنزیہ انداز سے مسکرائی۔ بھائی کہنے لگے اب وہ تو بیمار کی عیادت کی بجائے ،بیمار ہی ان کی عیادت کرے گا؟؟ کیوں کہا ہاں ں ں ں ں ں ،؟؟ بھائی کے لہجہ میں غصہ دکھائی دیتا تھا !! میں ہر منٹ ان پر ہنس رہی تھی، وہ غصہ ہو رہے تھے، میں ان سے کہہ رہی تھی بھائی امتحان آن لائن تو دیا تھا، اب پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے؟؟ اور تو اور میں نے ہی گوگل سے آپ کی کتنی مدد کی تھی؟؟؟ لیکن میری ان نقلی تسلیوں سے وہ پر سکون ہونے کی بجائے غصہ ہوتے تھے، اور میں ان کی حالت پر ہنستی تھی، میں نے کہا بھائی ، میں بابا کا بیلٹ اور امی کا بیلن تیار رکھتی ہوں۔ اور میں شوق سے آپ کا ویڈیو بناؤں گی اور فیملی گروپ پر ڈال دوں گی ،مزید نانی اور تایا جان کے گھر بھی ،سب کو خبر کروں گی۔۔۔ بھائی نے پریشانی کے عالم میں صرف اتنا کہا کہ تجھے تو دیکھ لوں گا، میں طنزیہ مسکرائی۔۔ انھوں نے پوچھا ہال ٹکٹ کہاں ہے؟؟؟ اچھا میرا سیٹ نمبر کیا تھا ؟؟؟ میں نے کہا آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے۔ میں بھی ساتھ چلوں؟؟ بھائی نے مجھے کچھ نہیں کہا ،بس وہ اپنے آپ پریشان تھے۔۔اللہ ،اللہ کر کے بھائی رزلٹ لانے کالج چلے گئے۔۔۔۔
میں گھر میں اکیلی تھی ، تین ،چار گھنٹے بعد دروازے پر کسی نے دستک دی کوئی اجنبی تھا۔۔ عجب سا حلیہ اور میں نے دیکھا کہ وہ ایک موٹا ،تازہ جوان لڑکا ہے ! کرتا پہنے ہوئے اس پر ایک گھٹیا سی ٹی شرٹ پہنے ہوئے، سامنے اوپر کی جیب میں بڑا سا موبائیل فون۔ چہرے پر بڑا سا ماسک لگائے ہوئے ، اور اس ماسک کے دونوں جانب سے مونچھیں نکلی ہوئیں۔۔ بال بڑے بڑے جیسے لگتا تھا کہ اسے بھی ارطغرل غازی کا بخار چڑھا ہو ؟؟ اور اس اجنبی کے بال اسی بخار کی حرارت سے بال بڑے ہوگئے تھے۔۔۔ اسے دیکھ کر سلام کرنے کی بجائے میں نے استغفر اللہ پڑھ لیا۔۔
۔۔ میں نے پوچھا کیا بات ہے؟؟؟
اجنبی۔۔ ہے( Hey ) ، میں ڈیلیوری بوائے ہوں۔۔میں ۔۔ ہمم تو۔۔ میں نے کوئی چیز آرڈر نہیں کی۔۔
شاید غلطی سے یہاں آگئے ہیں؟؟ بالکل اجازت ہے واپس جاؤ۔۔۔ ابھی ،
اجنبی۔۔ وہ آپ کے کالج سے آیا ہوں!؟
میں۔۔۔ اوں؟؟ کالج سے؟؟ اچھا کیوں آئے ہو؟؟
اجنبی۔۔۔ وہ نا ایکچولی، گورنمنٹ کا نیا اصول بنا ہے کہ آپ کے امتحان دوبارہ لیے جائیں گے ۔۔۔ یونیورسٹی سے آیا ہوں؟؟؟
میں۔۔ کیا؟؟؟ ۔۔ اوہو؟؟ آپ کو نہیں تم کو صرف ایک میں ہی ملی۔۔۔ جاؤ یہاں سے،
اجنبی۔۔ میم میں سچ کہہ رہا ہوں، آپ اپنے دوستوں سے بھی پوچھ لیں، کیوں کہ آپ اپنے کالج کے گروپ سے نکل چکی ہیں نا؟؟ اس لیے آیا ہوں؟؟؟
میں۔۔مجھے تم پر کوئی اعتبار نہیں۔ اور تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ میں کالج گروپ میں نہیں ہوں؟؟
اجنبی۔۔ اسی لیے کالج نے یونیورسٹی والوں سے کہہ دیا کہ ہمارے پاس کچھ بیوقوف اسٹوڈنٹس کا نمبر اب نہیں رہا۔۔ اور آپ بھی ان میں سے ایک ہیں !!!
میں ۔۔ بیوقوف تم ہو جو ایک عقلمند لڑکی کو بے وقوف سمجھ بیٹھے !!؟ اس لیے بہتر یہ ہوگا کہ تم چلے جاؤ۔۔۔
اور جھٹ سے میں نے دروازہ بند کر دیا۔۔۔
اجنبی۔۔ میم ارے بات تو سنیے ؟؟؟
میں۔۔ کیا ہے؟؟؟ اور اتنی تکلف اور اس گھٹیا انداز سے ایک اکیلی اجنبی، لڑکی سے بات کر رہے ہو؟؟ شرم نہیں آتی؟؟؟ دیکھو بھائی ، میں ڈرنے والوں سے نہیں ہوں !!!
اجنبی۔۔ اوکے ذرا اس پر دستخط کر دیجئے۔۔تاکہ آپ کا ہال ٹکٹ آجائے ؟؟
میں سوچنے لگی کہ یہ کیا بکواس ہے؟؟ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟؟ ؟ میرے تو رزلٹ کو آئے بھی دو مہینے ہوچکے ہیں؟؟؟ اس اجنبی کی بات پر بھروسہ کروں تو کیسے؟؟ ویسے ہماری حکومت راتوں رات، نوٹ بند کرسکتی ہے۔ !! راتوں رات لاک ڈاؤن لگا سکتی ہے !!! یہ تو بس امتحان کی بات ہے؟؟؟
میں۔۔ اچھا ایک منٹ، میں میرے بابا سے کال کرکے پوچھتی ہوں؟؟
بابا کا موبائیل فون ہمیشہ کی طرح بند تھا، اور وہ آواز ہندی زبان میں، آپ کے دوارا ڈایل کیا گیا نمبر بند ہے؟؟؟
میں پریشان ہو گئی، سوچا بھائی کو کال ملاؤں
وہ تو رزلٹ کے ٹینشن میں ہوں گے؟؟ خیر بھائی کو کال کیا۔۔۔۔
پہلے ہی رنگ بجی تو، اجنبی کے موبائیل فون کی ٹون بھی بھائی کے موبائیل فون جیسی ہی تھی! اجنبی نے کال کاٹ دیا۔ اور بھائی کا کال بھی کٹ گیا۔۔۔ میں نے دوبارہ کال کیا تو اس مرتبہ بھی اجنبی کا موبائیل فون بجا، میں نے کال بھائی کو کیا تھا، اس مرتبہ بھائی نے کال ریسیو کیا،
میں۔۔ ہلو۔۔
بھائی۔۔۔ ہاں بولو ایمن ،کیا بات ہے؟؟
پھر اس وقت مجھے پتہ چلا کہ یہ کوئی اجنبی نہیں تھا۔۔میرا بھائی ہی تھا؟؟؟ او ر بھائی اب میرا مذاق بناتے تھے، اور پرانک ،پرانک۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا
(prank prank) کہتے ہوئے ہنسنے لگے۔۔۔ مجھے بہت غصہ آیا۔۔ میں نے کہا اتنا گھٹیا مذاق۔۔۔۔۔
ابھی بابا کو کہہ دوں گی، لیکن بابا سیڑھیوں سے مسکراتے ہوئے آئے ، اور سب ہنسنے لگے،
میں نے بابا سے غصے میں آکر کہا آپ بھی شامل تھے؟؟؟
بھائی۔۔۔۔ بات یہ تھی کہ میں زندگی میں پہلی مرتبہ اول آیا ہوں۔۔ آن لائن امتحان دے کر ہی سہی!! بابا سے کال کرکے کہا تو انھوں نے مجھ سے پوچھا؟ کیا تحفہ چاہیے؟؟ میں نے اپنی معصومیت بھرے انداز سے تحفے کا انکار کیا، اور تحفہ کی بجائے میرے اس مذاق میں ساتھ دینے کے لیے کہا !؟؟
میں ۔۔ غصے سے۔اوں ں ں ں ں ں ۔
بھائی۔۔۔ غصے کی بات نہیں۔۔۔ میں اپنے گفٹ بھی تمہارے لیے ترک کردیا۔۔۔
امی۔۔ اچھا ،واٹس کے فیملی گروپ پر میسج تو دیکھ لے، میں نے دیکھا کہ پچھلی مرتبہ کی طرح اس بار پھر بھائی نے ویڈیو فیملی گروپ پر فارورڈ کردی ۔۔
جب میں نے یاد کیا کہ ، اجنبی کے اوپر والے جیب میں۔ بڑا سا موبائیل فون تھا ، تو وہ بھائی نے اس ویڈیو کے لیے رکھا تھا۔۔۔
بھائی ہنستے ہوئے نقلی بال ،نقلی مونچھیں نکالنے لگے، اور تو اور انھوں نے ایک ساتھ چار کپڑے پہن لیے تھے۔۔ کہنے لگے کہ میری آواز بھی نہ پہچان سکی؟؟ ہا ہا ہا؟
میں۔۔۔ آواز جانی پہچانی لگتی تھی، لیکن میں پریشان تھی۔۔۔
بھائی۔۔ ہا ہا ہا ، اچھا میرے فرسٹ پوزیشن کے لیے محترمہ ایمن فردوس کی جانب سے کیا تحفہ ہے ؟؟؟
میں نے بھائی کو کچھ پانچ دس تھپڑ رسید کیے اور کہا کہ آج کے لیے اتنا تحفہ کافی ہے۔۔۔۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے