कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ و مدکھیڑ میں ’’خفیہ اطلاع ‘‘پر پولیس کی بڑی کارروائی، 15؍ گائے نسل کے جانور اور مہندرا پک اپ گاڑی سمیت 9 لاکھ 5 ہزار روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ:5؍جون ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر جاری ’’آپریشن فلیش آؤٹ‘‘ کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم میں 5 ؍جون کو لوکل کرائم برانچ نے زبردست کارروائی انجام دی۔ پولیس سب انسپکٹر ملند سونکامبڑے اور مہیش کورے کی قیادت میں ناندیڑ دیہی اور مدکھیڑ پولیس حدود میں الگ الگ کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر گائے نسل کے 15؍ جانور ضبط کیے گئے جنہیں ذبح کرنے کیلئے ایک شیڈ میں قید کر رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک مہندرا بولیرو پک اپ گاڑی بھی ضبط کی گئی، جس کی مجموعی مالیت جانوروں سمیت 9 لاکھ 5 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔پہلی کارروائی ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ملت نگر علاقے میں انجام دی گئی جہاں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بولیرو پک اپ گاڑی (MH 26 BE 3398) میں گائے نسل کے جانور ذبح کے مقصد سے لے جائے جا رہے ہیں۔ اطلاع پر پولیس سب انسپکٹر ملند سونکامبڑے اور ان کی ٹیم نے کارروائی کی، تاہم گاڑی کا ڈرائیور اور اس کے دو ساتھی پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے۔ گاڑی سے 8؍ گائے نسل کے جانور برآمد ہوئے جن کی مالیت 7 لاکھ 70 ہزار روپئے ہے۔ اس معاملہ میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میںتعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت جرم نمبر 538/2025درج کیا گیا ہے۔اسی دن دوسری کارروائی مدکھیڑ کے قریشی محلہ میں انجام دی گئی، جہاں ’’خفیہ اطلاع ‘‘کے بعد پولیس سب انسپکٹر مہیش کورے نے اپنی ٹیم کے ساتھ شیخ عمران شیخ محبوب کے ٹن شیڈ پر چھاپہ مارا۔ یہاں ذبح کیلئے قید رکھے گئے 7؍ گائے نسل کے جانور برآمد ہوئے جن کی قیمت 1 لاکھ 35 ہزار روپئے ہے۔ اس معاملے میں مدکھیڑ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت جرم نمبر 99/2025درج کیا گیا ہے اور تین افراد کے خلاف مقدمہ داخل کیا گیا ہے، جن میں شیخ عمران کے علاوہ دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔یہ دونوں کارروائیاں پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو، سب ڈویژن آفیسر سشیل کمار نائیک اور لوکل کرائم برانچ کے انچارج انسپکٹر ادے کھندے راؤ کی رہنمائی میں انجام دی گئیں۔ ان کارروائیوں میں پولیس اہلکاروںمادھو کیندرے، روی بامنے، ٹونگے، ملدوڑے، لوسرواڑ، یادگیرواڑ، چندرکانت سوامی، وشوناتھ پوار، لونے اور دیوکٹے نے حصہ لیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس پوری ٹیم کی تعریف کی ہے اور ان کی کارروائی کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے