कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر شراب نوشی کرنے والوں اور شراب کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

ناندیڑ: 3؍جون ( نمائندہ اعتبار) پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم پر روک لگانے کے مقصد سے قائم کردہ ’’ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو‘‘ کے تحت مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔ اس مہم کی قیادت سب انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور ’چارلی‘ پولیس اہلکاروں نے کی۔ اس کارروائی میں ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو کی رہنمائی بھی شامل رہی۔ 2 جون 2025 ء کو مختلف پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں شراب پی کر عوامی امن میں خلل ڈالنے اور شراب کا سامان فروخت کرنے والے افراد پر قانونی کارروائی کی گئی، جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
پولیس اسٹیشن وزیرآباد:
چارلی نمبر 2 کے پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران ملٹی پرپز اسکول کے قریب دو افراد کو شراب پی کر عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا، جن پر مہاراشٹر پولیس قانون کی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر:
چارلی نمبر 1 اور 3 کے اہلکاروں نے چھترپتی چوک کے قریب ’’ستکار وائن شاپ‘‘کے پاس دو افراد کو شراب نوشی کرتے ہوئے گرفتار کیا، ان پر بھی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔ اسی طرح کِنوٹ وائن شاپ کے قریب تین افراد کو پانی کی بوتل اور گلاس فروخت کرتے ہوئے پایا گیا، جن پر مہاراشٹر ممنوعہ شراب قانون کی دفعہ 68 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی :
چارلی نمبر 1 اور 3 کے اہلکاروں نے ایم آئی ڈی سی علاقہ میں دو افراد کو شراب نوشی کرتے ہوئے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا، جن پر دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
پولیس اسٹیشن اتوارہ:
چارلی نمبر 3 کے اہلکاروں نے پرانے مونڈھا علاقہ میں ایک شخص کو شراب پی کر عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا، جس پر بھی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے اپیل کی ہے کہ ناندیڑ شہر میں کوئی بھی شخص عوامی مقامات پر شراب نوشی نہ کرے، نہ ہی شراب نوشی کے لیے کوئی جگہ فراہم کرے، اور نہ ہی عوامی امن میں خلل ڈالے، ورنہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے