कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ رینج میں مئی کے مہینے میں غیر قانونی کاروباروں کے خلاف زبردست کارروائی، 1561 مقدمات درج، 7 کروڑ 78 لاکھ سے زائد مال ضبط

ناندیڑ: 2؍جون ( نمائندہ اعتبار) پولیس کے خصوصی ’’غیر قانونی کاروبار مخالف مہم .1‘‘ کے تحت ناندیڑ رینج کے چار اضلاع ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی اور لاتورمیں مئی 2025 ء کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ گٹکھا، شراب، مٹکہ ، جوا، منشیات، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اور دیگر ممنوعہ کاروباروں کے خلاف مجموعی طور پر 1561 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ضبط شدہ مال کی کل مالیت 7 کروڑ 78 لاکھ 96 ہزار 605 روپئے رہی۔ ناندیڑ ضلع میں شراب بندی کے 227 مقدمات درج ہوئے جن میں 19 لاکھ 70 ہزار 590 روپئے مالیت کا مال ضبط کیا گیا، مٹکہ و جوا کے 102 کیسز میں 8 لاکھ 96 ہزار 35 روپئے اور دیگر کارروائیوں میں 2 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 365 روپئے ضبط کیے گئے، مجموعی طور پر 371 مقدمات درج ہوئے اور 3 کروڑ 7 لاکھ 87 ہزار 990 روپئے مال ضبط کیا گیا۔ پربھنی میں 376 مقدمات درج کیے گئے جن میں گٹکھا، شراب بندی، ماتکا و جوا اور دیگر کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 16 لاکھ 73 ہزار 594 روپئے مال ضبط ہوا۔ ہنگولی ضلع میں 403 مقدمات درج کیے گئے اور کل 73 لاکھ 33 ہزار 920 روپئے کی ضبطی ہوئی جبکہ لاتور میں 400 مقدمات درج ہوئے اور 1 کروڑ 81 لاکھ 1 ہزار 101 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ پولیس افسران نے واضح کیا ہے کہ یہ مہم جون 2025 میں "غیر قانونی کاروبار مخالف مہم – 2” کے طور پر مزید سختی کے ساتھ جاری رہے گی، جس میں منظم جرائم، گٹکھا ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں پر توجہ دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی کاروباروں کی اطلاع ناندیڑ رینج پولیس کی ویب سائٹ nandedrange.mahapolice.gov.in یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دے کر اس مہم میں تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے