कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولزکے دہم کے طلبہ کی مراٹھی میں شاندار کامیابی، 90 سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے کئی طلبہ نمایاں، 11ویں جماعت میں داخلے جاری

ناندیڑ: 2؍ جون (راست) ناندیڑ کے ممتاز تعلیمی ادارے الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولز، چیتنیہ نگر، شیور روڈ کے دہم جماعت کے طلبہ نے ایک بار پھر اپنی تعلیمی قابلیت کا لوہا منواتے ہوئے مراٹھی مضمون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ طلبہ کی فہرست میں کئی نام نمایاں رہے جنہوں نے 90 سے زائد نمبرات حاصل کیے۔95 نمبرات حاصل کرنے والی افراح فاطمہ عبدالضمیر سب سے آگے رہیں، جبکہ کہکشاں زینت خطیب عبدالتصور (94 نمبرات)، محمد عادل محمد اصغر (94 نمبرات)، افشاں ترنم عبدالقیوم (94 نمبرات)، محمد صہبان افروزالزمن محمد خلیل الزمن (94 نمبرات)، عاتکہ نورین جبار پٹھان (93 نمبرات)، اریبہ ایمن شیخ شبیر (93 نمبرات)، شیخ سارہ شیخ ضیاء الرحمن (93 نمبرات)، شیخ تسمیہ فرح شیخ معین الدین (92 نمبرات)، مریم جہاں محمد زبیر قاسمی (92 نمبرات)، اُمیمہ البر سکندر علی پٹھان (92 نمبرات)، عائشہ صدیقہ ایوب خان (91 نمبرات)، اذکیٰ فاطمہ محمد سکندر حسین خان (91 نمبرات)، آمنہ کوثر محمد عارف لدھیا (91 نمبرات)، مرزا ریان بیگ مرزا فاروق اکبر بیگ (90 نمبرات)، محمد ریحان عبدالحبیب (89 نمبرات)، منصور امان خان مصطفیٰ خان (89 نمبرات)، شیخ عبداللہ طاہر (87 نمبرات)، شیخ مبشر حسین شیخ خالد حسین (86 نمبرات) سمیت دیگر طلبہ نے امتیازی نمبرات حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔ اس کامیابی پر ادارہ کے ڈائریکٹر، پرنسپل اور اساتذہ نے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ الرضوان انگلش جونیئر کالج میں تعلیمی سال 2025-26 کے لیے گیارہویں جماعت سائنس، کامرس اور آرٹس میں داخلے جاری ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن حکومتِ مہاراشٹر کی ویب سائٹ www.mahafyjcadmissions.in پر 26 مئی سے 3 جون 2025 کے درمیان مکمل کیا جا سکتا ہے۔ ادارے کا تعلیمی ریکارڈ انتہائی شاندار رہا ہے اور سال 2016 سے 2025 تک مسلسل 9 سالوں میں 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے الرضوان نے اپنی معیاری تعلیم کا لوہا منوایا ہے۔ اب تک ادارے سے 277 طلبہ فارغ ہو چکے ہیں جن میں 85 سے زائد میڈیکل، 100 سے زائد انجینئرنگ اور دیگر مختلف شعبوں میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ الرضوان جونیئر کالج کی نمایاں خصوصیات میں بارہویں جماعت کے بورڈ نصاب کی مکمل تیاری، NEET، JEE، MHT-CET جیسے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے رہنمائی، 12 پوائنٹ پروگرام سسٹم کے تحت ہر طالب علم کی انفرادی رہنمائی، IPMAT، CLAT، DTL، ICAI، CA، CS، CMA جیسے اہم کورسز کی تیاری، تجربہ کار اساتذہ، جدید تدریسی طریقے، باقاعدہ ٹیسٹ، پیرنٹس میٹنگ اور مسلسل نتائج پر نظر رکھنے کا منظم نظام شامل ہے۔ کالج چیتنیہ نگر، شیور روڈ، ریڈ روز فیشن ہال کے قریب واقع ہے جہاں رسائی نہایت آسان ہے۔ کالج میں داخلے کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے تاکہ طلبہ و والدین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے کا تعلیمی سفر صرف امتحانات کی تیاری تک محدود نہ رہے بلکہ اس کی شخصیت، قابلیت اور مستقبل سنور جائے، تو آج ہی داخلے، کورسز، یا دیگر تعلیمی معلومات کے لیے والدین و طلبہ 7720076501 یا 7720076520 پر کال کر کے براہِ راست کالج انتظامیہ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے