कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دلالوں اور مخبروں سے ہوشیار رہیں!

تمام شہریوں خصوصاً مسلم بھائیوں سے پرزور گزارش ہے کہ مہاراشٹر میں گائے، بیل اور بچھڑے کی خرید و فروخت اور ذبح پر مکمل قانونی پابندی عائد ہے۔
-براہِ کرم قانون کی مکمل پابندی کریں اور گائے نسل کے جانوروں کی خرید و فروخت اور قربانی سے مکمل گریز کریں۔
حال ہی میں فیس بک و دیگر سوشل میڈیا پر بیڑ ضلع کے گیورائی علاقے کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بتایا گیا کہ گیورائی میں جانوروں کا ایک بڑا بازار لگا تھا، جہاں بڑی تعداد میں تاجر اور کسان گائے نسل کے جانور لے کر آئے تھے۔ بازار میں اس قدر بھیڑ تھی کہ چلنے کی جگہ بھی نہیں تھی۔مگر اس سب کے باوجود، ایک بھی مسلمان بھائی نے وہاں سے جانور نہیں خریدا۔ یہ ذمہ داری کا ثبوت ہے اور ایسے باشعور افراد کی ہم دل سے تحسین کرتے ہیں۔
 مگر ساتھ ہی یہ انتباہ بھی ضروری ہے کہ بازاروں میں کچھ دلال اور مخبر سرگرم ہیں:
یہ دلال پہلے آپ کو جانور دلواتے ہیں۔جانور کی پہچان اور حفاظت کی یقین دہانی بھی کرواتے ہیں۔پھر چند پیسوں کے عوض پولیس یا دیگر حکام کو اطلاع دے دیتے ہیں۔
جیسے ہی جانور آپ کے گھر پہنچتا ہے:
پولیس کارروائی کرتی ہے
جانور ضبط کر لیا جاتا ہے
آپ پر مقدمہ درج ہو جاتا ہے
نتیجتاً:
آپکے پیسے ضائع ہو جاتے ہیں
قربانی کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے
اور آپ قانونی جھنجھٹ میں پھنس جاتے ہیں۔
 اس لیے ہوشیار رہیں۔ جذبات میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو آپ کے لیے مصیبت بن جائے۔
قانون کا احترام کریں، دلالوں اور مخبروں سے بچ کر رہیں اور کسی بھی غیر قانونی عمل سے خود کو دور رکھیں۔
منجانب:
راحت ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، ناندیڑ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے