किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الصفہ انٹرنیشنل اسکول میں جماعت دہم کے کامیاب طلبہ کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا شاندار انعقاد

ناندیڑ:18؍مئی( نمائندہ خصوصی)الصفہ انٹرنیشنل اسکول، ناندیڑ نے ایک بار پھر اپنے تعلیمی معیار اور شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایس ایس سی بورڈ امتحانات 2025 میں صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسلسل چھٹے سال بھی جماعت دہم کا نتیجہ 100 فیصد رہا، جس میں تمام طلبہ نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔اس پر مسرت موقع پر اسکول کی جانب سے ایک پُروقار تہنیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب طلبہ نے اپنے سرپرستوں کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب کا آغاز طالب علم مومن محمد بلال ولد ظہیر عباس کی پُراثر تلاوت کلامِ پاک سے ہوا، جنہوں نے اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کی تکمیل بھی کی ہے۔اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر جناب محمد شبیر اور ڈاکٹر محمد سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین کے تعاون کو بھی اسکول کی کامیابی کا اہم ستون قرار دیا۔اکیڈمیک ہیڈ شیخ پاشاہ سر نے اپنی پرمغز تقریر میں اسٹڈی پلاننگ، امتحان کی تیاری اور اساتذہ کی رہنمائی کے نظام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسکول کے پرنسپل سید شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی، خصوصاً "ڈے بورڈنگ اسکول سسٹم” اور "فاؤنڈیشن بیچ” کے آغاز کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے طلبہ کو آئندہ تعلیمی و پیشہ ورانہ میدانوں میں رہنمائی فراہم کرتے ہوئے مختلف کورسیس کے انتخاب پر قیمتی مشورے دیے۔تقریب کی سب سے جذباتی اور یادگار لمحات اس وقت سامنے آئے جب کامیاب طلبہ نے اپنے اسکول کے دس سالہ تعلیمی سفر کی روداد پیش کی۔ خصوصاً طالبات زاینہ تسکین اور انشرا تمرین نے اپنے خیالات کا بہترین اور پُراثر انداز میں اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔آخر میں پروگرام انچارج پٹھان سمیہ اختر نے اساتذہ اور طلبہ کی انتھک محنتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔ پروگرام کی کامیابی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفہ کڈز پری اسکول جناب انظر شاہ کی بےلوث خدمات اور انتھک محنت قابلِ ستائش رہی۔تقریب کے دوران کامیاب طلبہ کو اسکول کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹس، گلدستے اور "نام کدہ پین” بطور تحفہ پیش کیے گئے۔الصفہ انٹرنیشنل اسکول کی یہ تقریب نہ صرف طلبہ کے لیے ایک حوصلہ افزا لمحہ رہی بلکہ والدین اور اساتذہ کے لیے بھی ایک یادگار اور قابل فخر موقع ثابت ہوئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے