किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسٹڈی اسمارٹ کوچنگ کلاسز، اردھاپور نے لگاتار 9 ویں سال بھی 100% نتیجے کی روایت برقرار رکھی

اردھاپور :13؍مئی(شیخ زبیر): الحمدللہ معیاری تعلیم کی علامت اسٹڈی اسمارٹ کوچنگ کلاسز نے ایک بار پھر اپنی کامیابی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لگاتار نَوَیں سال 100 فیصد نتیجہ دے کر تعلیمی میدان میں شاندار مثال قائم کی ہے۔ اس سال دسویں جماعت کے 40 طلباء و طالبات اس کوچنگ سے امتحان میں شریک ہوئے اور تمام کے تمام کامیاب قرار پائے، جو ادارے کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔اس سال کی ٹاپر سادیہ بیگم شیخ فاروق رہیں، جنہوں نے شاندار 85.40 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ دوسرے نمبر پر اقراء تمنا شیخ رفیق (79.20) اور تیسرے نمبر پر شیخ رحمان (76.00) رہے۔دیگر نمایاں طلبہ میں مدیحہ تشفین شیخ ارشاد (75.20)، مہک شیخ محبوب (71.80)، سارہ فاطمہ شیخ صابر (68.00)، مصباح فردوس (65.00)، اور عائشہ ماحین (64.60) شامل ہیں۔ادارے میں دسویں و بارہویں جماعت کے لیے دن میں دو مرتبہ ٹیوشن کا باقاعدہ نظام رائج ہے، جس کا مقصد صرف نمبرات نہیں بلکہ مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ادارے کے اس شاندار ریکارڈ پر والدین، طلبہ اور مقامی افراد کی جانب سے خان میڈم (اجمیری میڈم) کو بھرپور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ اسٹڈی اسمارٹ کوچنگ کلاسز نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ محنت، رہنمائی اور نظم و ضبط کے ساتھ کامیابی یقینی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے