किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:21)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ دوست ایسا بناؤ جو تمھاری ناراضگی سے ناراض نہ ہو اور تمھاری غلطیوں کو بتا کر اِن کی اصلاح کرے۔

٭ کسی پر کیچڑ مت اُچھالو ، کیونکہ اس تک پہنچے گا بعد میں ‘پہلے تمھارے ہاتھ گندے ہوں گے۔

٭ نفرت ایک ایسا پھول ہے جو اگر دِل میں کھل جائے تو تمام عمر سسکنا پڑتا ہے۔

٭ آپ کی زبان سے نکلا ہوا ایک لفظ کسی کے دِل پر زخم لگا سکتا ہے اور کسی کے دِل کا مرہم بن سکتا ہے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ کی زبان سے کون سا لفظ نکلے۔

٭ انھیں کبھی نظر انداز مت کرو جو تمھاری غلطیوں کو معاف کردیں جو تمھاری پرواہ کرتے ہیں ورنہ ایک دن تمھیں احساس ہوگا کہ پتھر جمع کرتے کرتے تم نے ہیرا کھودیا ہے۔

٭ جو بہت خوش نظر آتا ہے تو یہ نہ سمجھ لینا کہ وہ کتنا زیادہ خوش ہے ‘ کہیں ایسا نہ ہو اس کے دُکھ سُن کر تمھیں شرمندہ ہونا پڑے۔

٭ سچا دوست اگر ناراض ہوجائے تو اس کو بار بار مناؤ کیونکہ ہیروں کی مالا ٹوٹ کر بھی ہیروں کی مالا کہلاتی ہے۔

٭ بُرائی کی مثال اِس طرح ہے ‘ جیسے پہاڑ سے نیچے اُترنا، ایک قدم اُٹھاؤ تو باقی قدم آسانی سے اُٹھے۔

٭ اچھائی کی مثال کچھ اس طرح ہے جیسے پہاڑ پر چڑھنا ‘ ہر قدم پہلے قدم سے زیادہ مشکل ہوتا ہے ، مگر ہر قدم پر بلندی ملتی ہے۔

٭ تلوار دو قسم کی ہوتی ہے ‘ ایک لوہے اور دوسری محبت کی، لوہے کی تلوار ایک کو دو کرتی ہے اور محبت کی تلوار دو کو ایک کرتی ہے۔

٭ رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں اگر احساس ہو تو اجنبی اپنے ہوجاتے ہیں اور احساس نہ ہو تو اپنے بھی اجنبی ہو جاتے ہیں۔

٭ جانور میں خواہش اور فرشتے میں عقل ہوتی ہے ، مگر انسان میں دونوں ہوتی ہیں اور اگر وہ عقل دبا لے تو جانور‘ اگر وہ خواہش کو دبا لے تو فرشتہ ہے۔

٭ خوش نصیب وہ نہیں جس کا نصیب اچھا ہے بلکہ خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب سے خوش ہے۔

٭ اچھے لوگوں کے درمیان دوستی جلد قائم ہوتی ہے اور ٹوٹتی دیر سے ہے۔

٭ علم انسان کے لیے اِتنا ضروری ہے جتنا کنول کے پھول کے لیے پانی۔

٭ مصیبت ہلاکت کے لیے نہیں بلکہ امتحان کے لیے آتی ہیں۔

٭ انسان وہی ہے جس کو شرم و حیا کا احساس ہو۔

٭ پاؤں پھسل جائے تو پھسل جائے لیکن زبان نہ پھسلنے دو۔

٭ شریف النفس انسان کو کوئی صحبت خراب نہیں کرسکتی جیسے صندل کے درخت پر ہزار سانپ لپٹے ہوں مگر ان کا زہر درخت پر اثر نہیںکرتا۔

٭ جب انسان کو شہرت مل جاتی ہے تو دولت خودبخود اس کا پیچھا کرتی ہے۔

٭ کسی کو ناراض کرنا آسان ہے لیکن منانا بہت مشکل ہے۔

٭ تمھارا راز تمھارا قیدی ہے‘ لیکن افشاہونے کے بعد تم اس کے قیدی بن جاؤ گے۔

٭ جب تک قوموں کو خود اپنی اصلاح کا خیال نہیں آتا قدرت بھی انھیں دُرست نہیں کرتی۔ ( علامہ اقبالؔؒ)

٭ اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا۔ ( خلیل جبران)

٭ مجھے اس انسان کی آزادی‘بے فکری اور خوشی پر رشک آتا ہے جو نہ زر رکھتا ہے اور نہ زمین۔ ( خوشحال خان خٹک)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے