किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:12)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭مصیبتیں و پریشانیاں مضبوط اِنسان کو اور نکھارتی ہیں اور کمزور انسان کو برباد کردیتی ہیں! آپ کس قسم کے اِنسان بننا پسند کریں گے؟

٭یہ مت سوچو کہ اِس دُنیا میں کتنے لوگ کامیاب ہوکر گئے، کتنے ہورہے ہیں اور آگے بھی کتنے ہوں گے، بلکہ یہ دیکھو کہ آج ہم کتنے کامیاب انسان ہیں؟

٭یہ مت دیکھو کہ آج ہم کیا ہے؟ بلکہ یہ سوچو کہ آج کی سخت محنت ہمیں آنے والے کل میں کیا سے کیا بنا سکتی ہے!

٭جس قوم کے نوجوان اپنے طالب علمی کے زمانے میں راتوں کو جاگ کر علم حاصل کررہے ہو تو ایسی قوم کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔

٭اب نہیں جاگو گے تو پھر کب جاگو گے! بہت سی کامیابیاں ہمیں اپنے مقررہ وقت میں ہی حاصل کرنی پڑتی ہے، جیسے طالب علمی کا زمانہ۔

٭اللہ کی عبادت ہر غم کا بہترین علاج ہے۔

٭جو اللہ کے دیئے ہوئے رِزق کو کافی سمجھے وہ زندگی میں کبھی بھی کسی کا محتاج نہیں ہوسکتا۔

٭صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو کبھی گرنے نہیں دیتی، نہ کسی کے قدموں میں نہ کسی کی نظروں میں۔

٭جس گھر میں تعلیم یافتہ اور نیک ماں ہوتی ہے وہ گھر انسانیت اور تہذیب کی یونیورسٹی ہے۔

٭سمندر کی گہرائی معلوم کیے بغیر موتی نہیں ملتے۔

٭جو زیادہ پوچھتا ہے وہ زیادہ سیکھتا ہے۔

٭جیت اُسی کی ہوتی ہے جو جیتنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

٭آنکھوں والا وہ ہے جو اپنے آپ کو دیکھے۔

٭بادل کی طرح رہو کیونکہ وہ پھولوں پر ہی نہیں کانٹوں پر بھی برستے ہیں۔

٭انقلاب معمولی باتوں پر نہیں آتے لیکن یہ معمولی باتوں سے جنم لیتے ہیں۔

٭علم ہمارے پاس نہیں آتا ہم کو علم کے پاس جانا پڑتا ہے۔

٭قسمت ہم سے وہی کچھ چھینتی ہے جو ہم کو دیتی ہے۔

٭علم ایک ایسا پھول ہے جو سوکھ جانے پر بھی خوشبو دیتا ہے۔

٭دوسروں کے چراغ سے روشنی ڈھونڈنے والے ہمیشہ اندھیروں میں بھٹکتے ہیں۔

٭جو مصیبت کا بوجھ اُٹھائے وہی کامیاب زندگی کا مالک ہوگا۔

٭اپنے آپ کو پہچانے بغیر زندگی گزارنا بیکار ہے۔

٭جو پیچھے ہٹا وہ پھر کبھی آگے نہیں بڑھے گا۔

٭سب سے بڑی جیت اپنے آپ کو جیتنا ہے۔

٭سُکھ کی بجائے دُکھ میں حاصل ہونے والا علم اونچے درجہ کا ہوتا ہے۔

٭مشکلات و پریشانی انسان کو کمزور بنانے کے لیے نہیں بلکہ اُسے مکمل انسان بنانے کے لیے آتی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے