कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ آزادی کے موقع پر عبدالحمید خان غضنفرؔ کی بیک وقت تین کُتب ( اقوالِ زرّین) کا شاندار رسمِ اجراء

ہنگولی:15؍اگست ( نامہ نگار) یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر آج ضلع پریشد اُردو پرائمری اسکول، جولہ پنچال، تعلقہ کلمنوری، ضلع ہنگولی میں ایک باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جناب عبدالحمید خان غضنفرؔ کی پی ڈی ایف شکل میں مرتب کردہ گراں قدر تصانیف ’’ ہمت، حوصلہ و اصلاحی‘ اقوالِ زرّین ( حصہ اوّل، دوّم، و سوّم) کا رسمِ اجراء جولہ پنچال کے سرپنچ پاشاہ پٹیل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ تقریب میں اسکول کے معزز اساتذہ کرام اسلم معراج، سید نور بابو، ناہید اختر، شیخ رفیق، محمد وسیم قریشی، اکبر خان پٹھان، عائشہ خانم، کیندر پرمُکھ بھوجبل، سابق کیندر پرمُکھ اُدگیرے، شری ناگرگوجے ( شکشک سمیتی صدر)، اشوک کلپے، لکشمن بھارتی ( صدر مدرس)، شری راٹھوڑ، جگیسپلّے واڑ،سُنیتا براسدار، فوزیہ شیخ، شریمتی مساڑے، شریمتی چوہان، اس کے علاوہ جولہ پنچال کی معزز شخصیتیں عظمت پٹیل ( سابق تنازع مُکت کمیٹی صدر)، اطہر پٹیل ( پولیس پاٹل)، سیف اللہ خاں پٹیل عرف اپّوٗ پٹیل ( صحافی لوک مت مراٹھی)، شری اٹکوٗرے، وجئے اِنگولے و دیگر اہلیانِ جولہ پنچال موجود تھے۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے عبدالحمید خان غضنفرؔ کی اس کاوِش کی بھرپور ستائش کی اور انھیں مبارک باد پیش کی۔ حاضرین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ کُتب طلبہ و طالبات کے تئیں انقلابی و اصلاحی تبدیلی لاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ موصوف اس سے قبل بھی سات اہم تصانیف ’’ 125؍ تعمیری، اصلاحی و تحریکی اقوالِ زرّین ( حصہ اوّل و دوّم)، ’’ 500؍تحریکی، پسندیدہ اشعار‘‘، ’’ اقوالِ زرّین، شکوے شکایتوں کا آئینہ‘‘، ’’ 500؍ تحریکی اقوالِ زرّین و 100؍پسندیدہ اشعار‘‘، ’’500؍ ضمیر کو جگانے والے‘ پسندیدہ اشعار‘‘ اور ’’عام معلومات ( جنرل نالج)‘‘ شائع کرچکے ہیں جو علمی حلقوں میں پذیرائی حاصل کرچکی ہیں۔ اِن کا آن لائن ’’ اعتبار نیوز پورٹل‘‘ پر مستقل کالم ’’ تحریک طالب علم‘‘ میں تحریکی شخصیات، پسندیدہ اشعار، جنرل نالج، لطائف و اقوالِ زرّین ہر اتوار کو شائع ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اِن کے مضامین ملک کے ممتاز رسائل و اخبارات جیسے روزنامہ تہلکہ ٹائمز ( ناندیڑ)، روزنامہ مصنف ( حیدرآباد)، ماہنامہ سائنس ( نئی دہلی)، ماہنامہ اُمنگ ( دہلی) میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔Abdul Hameed Khan Ghazanfar Writer Nanded

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے