कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نوٹس موصول ہونے والے ووٹروں کو بالمشافہ سماعت کے لیے حاضر ہونے کی ضرورت نہیں

بی ایل او گھر پہنچ کر دستاویزات قبول کریں گے۔3، 4، 10 اور 11 اکتوبر کو خصوصی کیمپوں میں بھی دستاویزات جمع کرانے کی سہولت

ناندیڑ:یکم ؍اکتوبر(نمائندہ اعتبار) بھارت کے الیکشن کمیشن کی 26 ستمبر 2026 کی پریس ریلیز اور 29 ستمبر 2026 کے خط میں دی گئی نظرثانی شدہ ہدایات کے مطابق، ان ووٹروں کو جاری کی گئی نوٹس کے سلسلے میں نظرثانی شدہ طریقۂ کار طے کیا گیا ہے جن کیMapping نہیں ہوئی (No Mapping) یا جن کی Mapping میںمنطقی تضاد (Logical Discrepancy) پایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایسے ووٹروں کوبالمشافہ سماعت کے لیے حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
نوٹس موصول ہونے والے ووٹروں کے گھروں پربوتھ لیول آفیسر (BLO) خود پہنچ کر ضروری دستاویزات اور ثبوت قبول کریں گے۔ ان دستاویزات کی بنیاد پرووٹروں کے رجسٹریشن آفیسر یا اسسٹنٹ ووٹر رجسٹریشن آفیسر فیصلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ نوٹس موصول ہونے والے ووٹر ضروری دستاویزات یا ثبوتWhatsApp کے ذریعے متعلقہ BLO کو بھی پیش کر سکتے ہیں۔
منطقی تضاد کی صورت میں متعلقہ دستاویزات کافی ہوں گی:
جن ووٹروں کے معاملات میںLogical Discrepancy پائی گئی ہے، ان کے معاملے میں صرف متعلقہ تضاد سے وابستہ دستاویزات قبول کی جائیں گی۔ اس کے علاوہBLO کی تصدیقی رپورٹ یا پنچ نامہ کی بنیاد پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔صرف غیر معمولی حالات میں، یعنی مقررہ دستاویزات دستیاب نہ ہونے یا دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ممکن نہ ہونے کی صورت میں، متعلقہ ووٹر رجسٹریشن آفیسر یا اسسٹنٹ ووٹر رجسٹریشن آفیسر ممکنہ طور پرآن لائن طریقے سے سماعت کریں گے۔ اس سماعت میں متعلقہ ووٹر یا اس کے خاندان کا کوئی بھی بالغ فرد شرکت کر سکتا ہے۔
خصوصی کیمپوں میں بھی دستاویزات جمع کرانے کی سہولت:
ووٹر رجسٹریشن کے لیے3، 4، 10 اور 11 اکتوبر 2026 کو پولنگ اسٹیشن کے لحاظ سے خصوصی کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ ان کیمپوں میں بھی نوٹس موصول ہونے والے ووٹر ضروری دستاویزات جمع کرا سکیں گے۔بے گھر ووٹر، مزدور، غریب افراد، قبائلی برادری، خصوصاً PVTG گروپ کے افراد، یتیم طبقے سے تعلق رکھنے والے ووٹر اور دیگر کمزور طبقات کے ووٹروں کے لیے خصوصی کیمپ اور مدد مراکز قائم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اہل ووٹر ووٹر لسٹ سے محروم نہ رہے، اس کے لیے خصوصی احتیاط:
بھارت کے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کسی بھی اہل ووٹر کو ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے محروم نہ رہنا پڑے، اس کے لیے تمام ووٹر رجسٹریشن افسران کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایسے معاملات میں جہاں مناسب ثبوت دستیاب نہ ہوں یا موصولہ دستاویزات کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ممکن نہ ہو، مزید کارروائی سے قبل متعلقہ ووٹر کو ضروری دستاویزات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس کے بعد ضرورت کے مطابق سماعت کی جائے گی اور حکم جاری کیا جائے گا۔ووٹروں سے رابطہ کرنے اور دستاویزات جمع کرنے کے لیےبوتھ لیول آفیسر (BLO) سیاسی جماعتوں کےبوتھ لیول ایجنٹوں کے ساتھ تال میل قائم رکھیں گے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ نوٹس موصولہ ووٹروں سے اپیل کی گئی ہے کہدستاویزات وصول کرنے کے لیے آنے والے بوتھ لیول آفیسر (BLO) کے ساتھ تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے