कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یشونت کالج میں بزم اردو کا افتتاح

ناندیڑ: یکم؍ اکتوبر (راست) آج بتاریخ ایک اکتوبر 2026 ءبروز جمعرات یشونت کالج ناندیڑ کے شعبۂ اردو کی جانب سے بزم اردو کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر طنز و مزاح کے مشہور و معروف شاعر جناب عطا اللہ خان صاحب موجود تھے، اور افتتاحی تقریب کی صدارت کالج ہٰذا کے پرنسپل ڈاکٹر جی۔ این۔ شندی سر نے کی۔ پرنسپل سر اور شعبۂ اردو کی جانب سے جناب عطا اللہ خان صاحب کو شال پوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر شبانہ درانی صاحبہ نے مہمان خصوصی کو شعبۂ اردو اور کالج ہٰذا کی خدمات سے واقف کرایا اور بزم اردو کی تشکیل کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پھر طلبہ و طالبات کی جانب سے تیار کردہ وال پوسٹرز کا رسمِ اجرا کیا گیا، اور بزم اردو کے نو منتخب اراکین کا استقبال کیا گیا۔ پھر ڈاکٹر اظہر احمد نے مہمان خصوصی کا تعارف پیش کیا۔ طالبہ صغریٰ تراب اور ماریہ مجیب نے اپنی عمدہ نظموں کے ذریعے سامعین کو متوجہ کیا۔ اردو زبان کے طالب اور محب اردو شری رام روکڑے نے بھی اپنے کلام کے ذریعے مہمان خصوصی کو متاثر کیا۔ مہمان خصوصی نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاعری سے متعلق شوق و ذوق پیدا کریں اور پھر انہوں نے اپنی طنزیہ و مزاحیہ شاعری سے طلباء و طالبات کو محظوظ کیا۔ پرنسپل سر نے اردو زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو واقعی تہذیب کی زبان ہے اور ہمارا سرمایہ ہے اور پھر طلبہ و طالبات سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ شعبۂ اردو اور کالج کی جانب سے عمل میں آنے والی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیں، اور اپنی شخصیت کو ہمہ گیر شخصیت بنانے کا عزم کریں۔ پھر صدر کی اجازت سے افتتاحی تقریب کا اختتام ہوا۔ بی۔اے۔ اول کی طالبہ سعدیہ انجم نے خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کا فریضہ ادا کیا، اور اظہارِ تشکر بزم کی صدر محمدی بیگم نے پیش کیا۔ افتتاحی تقریب میں طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے