कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میزان

ازقلم: محمد وسیم (لیکچرار)
حنیفیہ اردو جونیئر کالج ہورکھیڑ ٫اکولہ ٫ مہاراشٹرا.

کاؤنٹر کی جھری میں بشیر نے پسینے سے نم چالان سرکایا۔

’’سود سمیت پائی پائی چکا دی ہے صاحب… ماں کے کنگن؟‘‘

کیشیئر نے چالان پر سرخ لکیر کھینچ کر واپس سرکا دیا۔

’’اکیس روپے زائد ہیں۔ کھاتہ بند نہیں ہوگا۔‘‘

’’تو بینک رکھ لے صاحب! مجھے بس میری امانت‘‘

’’نہیں ہوسکتا۔ سسٹم اجازت نہیں دیتا۔ پیر کو آنا۔‘‘

اسی لمحے مینیجر کے کیبن سے ایک شخص فائل لیے نکلا۔

’’میرے اکاؤنٹ سے پندرہ ہزار غلط کٹے تھے۔‘‘

مینیجر فوراً اٹھ کھڑا ہوا۔

’’ہوگئے واپس، سر۔ سافٹ ویئر کی غلطی تھی۔‘‘

’’اتنی جلدی؟‘‘

’’میں نے دیکھ لیا، سر۔‘‘

کیشیئر کی انگلی ایک لمحے کو رکی۔

’’اگلا ٹوکن!‘‘

بشیر نے چالان اٹھایا اور باہر نکل آیا۔

دوپہر کی تپتی سڑک پر اس نے خالی ہاتھ کُرتے کی جیب میں ڈالے۔

جیب میں صرف سرخ لکیر والا چالان تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے