कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عید و تہواروں کے پیشِ نظر زون نمبر11 میں 16 مقامات پر منی ہائی ماسٹ لگانے کا مطالبہ

ناندیڑ: 2 اکتوبر(نامہ نگار) ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے زون نمبر11 میں آنے والے عید و تہواروں کے پیشِ نظر مختلف مقامات پر Mini High Mast نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کے بلاک صدر عبدالرحیم پٹیل نے تحریری درخواست پیش کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ زون نمبر11 کے مختلف علاقوں میں مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر شہریوں کی آمدورفت زیادہ رہتی ہے۔ آنے والے تہواروں کے دوران رات کے وقت مناسب روشنی کا انتظام ضروری ہے، اس لیے ان مقامات پر Mini High Mast نصب کیے جائیں۔درخواست کے ساتھ ایسے 16 مقامات کی فہرست بھی پیش کی گئی ہے جہاں Mini High Mast نصب کرنے کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے۔ فہرست میں مختلف مندر، مسجد، میدان اور دیگر عوامی مقامات شامل ہیں، جن میںشری مہاگائی ماتا مندر ( مال ٹیکڑی روڈ، ناندیڑ)، الٰہی مسجد( مال ٹیکڑی روڈ، ناندیڑ)، محمدیہ مسجد ( ممتا کالونی، مال ٹیکڑی روڈ، ناندیڑ)، اکبری مسجد ( سروے نمبر 19/A، ملت نگر، ناندیڑ)، مہاشری والمیکی مندر ( والمیک نگر، مال ٹیکڑی روڈ، ناندیڑ)، عباسی مسجد ( نزد پانی کی ٹاکی، ملت نگر، ناندیڑ)، حمزہ ؓمسجد ( ملت نگر، ناندیڑ)، حضرت عثمان غنیؓ مسجد (محمدیہ کالونی، ناندیڑ)، محمدیہ مسجد ( رحمت نگر، ناندیڑ)، نورِ الٰہی مسجد ( رحمت نگر، ناندیڑ)، معراج مسجد ( رحمت نگر، ناندیڑ)، زُلیخا مسجد ( لکشمی نگر، ناندیڑ)، عبدالرحمن مسجد ( اسلام پورہ، ناندیڑ)، حیدر مسجد ( حیدرباغ نمبر1، ناندیڑ)، مسجد حیدری ( حیدر باغ نمبر2، ناندیڑ)، اور دیگر مقامات شامل ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ مقامات پر Mini High Mast نصب ہونے سے تہواروں کے دوران شہریوں کو رات کے وقت بہتر روشنی کی سہولت حاصل ہوگی اور عوامی آمدورفت میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے زون نمبر11 میں مذکورہ 16 مقامات پر Mini High Mast نصب کرنے کے مطالبے پر کیا کارروائی کی جاتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے