कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’گڈ ٹو گریٹ‘‘ کی تھیم کے ساتھ مؤید المسلمین ہائی اسکول میں نئے تعلیمی سال کا شاندار آغاز

پربھنی:15؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) :دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے مؤید المسلمین ہائی اسکول میں تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز پر طلبہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ تعلیمی سال کے پہلے دن اسکول میں خوشی، جوش و خروش اور تعلیمی عزم کا ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں طلبہ کو گُل پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔اس موقع پر اسکول کمیٹی چیئرمین جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب موجود تھے۔ انہوں نے طلبہ کو نئے تعلیمی سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔بعد ازاں جناب محمد عبدالباسط صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی سال 2026-27 کی سالانہ تھیم "گڈ ٹو گریٹ” (Good to Great) کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تھیم کا مقصد طلبہ کو بہتر سے بہترین کارکردگی کی جانب راغب کرنا اور ان میں مسلسل بہتری، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ کو ان کی جماعتوں، کلاس رومز اور سال بھر کی تعلیمی سرگرمیوں سے بھی روشناس کرایا گیا۔اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے صدر جناب افضل سیٹھ پاڈیلا صاحب، سیکرٹری جناب خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب اور رکن جناب خمیسہ محمد جنید صاحب کی تعلیمی خدمات اور ادارے کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل سرپرستی کو بھی سراہا گیا۔ اسکول انتظامیہ نے ادارے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے