कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گلبرگہ میں کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (کراٹا) کی نئی ضلعی باڈی تشکیل

اے۔ ڈی۔ باشاہ اعزازی صدر، عثمان باشاہ صدر، واجد اختر صدیقی نائب صدر اور اکمل نواب سیکریٹری منتخب

گلبرگہ(ای میل )، 26 جولائی:اکمل نواب سیکریٹری کی اطلاع کے مطابق، شہر گلبرگہ کے گورنمنٹ ماڈل اردو پرائمری اسکول، ایم ایس کے مل، قدیر چوک میں کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (کراٹا) کی ضلعی باڈی کی تشکیل کے سلسلے میں اردو اساتذہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اے۔ ڈی۔ باشاہ نے کی، جبکہ ریاستی نائب صدر گلاب شاہ اور ریاستی آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ذاکر حسین چبنور نے اجلاس کی نگرانی کی۔اجلاس میں محمد ربانی، محبوب بینال، الطاف حسین، قادر باگ اور امجد حسین ہاشمی نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس کا آغاز محمد رفیق کی قراءت کلام پاک سے سے ہوا ،محبوب اتنور نے حمد پیش کی اور مخدوم نداف نے نذرانہ نعت پیش کیا ۔ ابتدائی کلمات میں عثمان باشاہ نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ اور چار سالہ سابقہ معیاد میں تنظیم کی کار کردگیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔انھوں نے بتایا کہ تنطیم کی مثبت کاو شوں کی بدولت ہی آج محکمہ اسکول ایجوکیشن میں اردو ایم پی یس صدر مدرسین کے عہدے پر ہوے ہیں۔یہ تنظیم کا بڑا کارنامہ ہے۔اسکے علاوہ تنظیم نے اور بھی بہت سے کام انجام دیے ہیں۔صدرِ اجلاس اے۔ ڈی۔ باشاہ نے گزشتہ چار سالہ دورِ صدارت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں اساتذہ، مدارس اور اردو تعلیم سے متعلق متعدد اہم کام باہمی تعاون سے انجام دیے گئے، تاہم کئی امور ابھی باقی ہیں جن کی آئندہ ترجیحی بنیادوں پر یکسوئی کی جائے گی۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ضلعی صدر کے عہدے سے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے نئی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی۔مختلف تعلقہ جات سے آئے ہوئے صدور، سیکریٹریز، صدر مدرسین اور اساتذہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراٹا ریاست بھر میں اردو مدارس، طلبہ اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے سرگرمِ عمل ہے، جبکہ گلبرگہ شاخ نے اے۔ ڈی۔ باشاہ کی قیادت میں اپنی فعال کارکردگی کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔تمام شرکاء نے اے۔ ڈی۔ باشاہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نئی مدت کے لیے ایک فعال اور مضبوط باڈی تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔ بعد ازاں شفاف طریقۂ کار کے تحت ووٹنگ کے ذریعے عثمان باشاہ کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اسکے بعد شرکاء کی متفقہ رائے سے اے۔ ڈی۔ باشاہ کو اعزازی صدر، واجد اختر صدیقی کو نائب صدر اور اکمل نواب کو ضلعی سیکریٹری منتخب کیا گیا۔اجلاس میں ضلع گلبرگہ کے مختلف تعلقہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور تنظیم کی فعالیت و استحکام کے لیے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ عثمان باشاہ کے شکریہ پر اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے