कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جلگاؤں میں الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع کے نامور شعراء، ادبا اور صحافیوں کا شاندار اعزاز\

کسی بھی مشن کو مکمل کرنے کے لیے بھیڑ کی نہیں بلکہ چند مخلص افراد کی ضرورت ہوتی ہے: ڈاکٹر مہتاب عالم\

جلگاؤں: 15 نومبر (صلاح الدین ادیب) کسی بھی مشن کو مکمل کرنے کے لیے بھیڑ کی نہیں بلکہ چند مخلص افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اظہارِ خیال معروف صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم نے جلگاؤں کے اقرا تھیم کالج میں ضلع کے شعراء، ادبا اور صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک باوقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مہتاب عالم نے کہا کہ کسی بھی تقریب میں کتنے لوگوں نے شرکت کی، یہ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ یہ دیکھا جانا چاہیے کہ کیسے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے فرمائی۔\اس موقع پر اردو کارواں کے صدر فرید خان نے کہا کہ کوئی بھی کام اگر اخلاص اور خلوص کے ساتھ کیا جائے تو اس کی بنیادیں مستحکم ہوتی ہیں۔ الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے خلوص کے ساتھ جلگاؤں ضلع کے ادبا، شعراء اور صحافیوں کو ہر سال اعزاز سے نوازنا قابلِ ستائش ہے۔ ڈاکٹر اداسی، مشتاقِ کریمی اور مفتی ہارون ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔\اس تقریب میں معروف اناؤنسر ہارون عثمانی، اردو کارواں کے فرید خان اور ڈاکٹر مہتاب عالم (بھوپال) کو نشانِ الفیض ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔\اسی طرح ڈاکٹر مولچند اداسی، پروفیسر ڈاکٹر مہندر پگارے اور سنیل کمار اہسوانی کو محبِ اردو ایوارڈ دیا گیا، جبکہ ایمرجنگ ٹیلنٹ ایوارڈ سے حاطب عدنان اور حسید اشعر کو نوازا گیا۔\ہر سال کی طرح اس سال بھی گیارہ ہزار روپے نقد، زرِ مومینٹو اور سپاس نامہ دے کر درج ذیل ادبا، شعراء اور صحافیوں کو پُرجوش انداز میں اعزاز سے نوازا گیا:\
1۔ جناب رئیس فیض پوری (سیف بھساولی ایوارڈ برائے شاعری)\
2۔ جناب قیوم اثر (فاروق اعظمی ایوارڈ برائے شاعری و افسانہ)\
3۔ جناب راغب بیاولی (مقیم اثر بیاولی ایوارڈ برائے شاعری)\
4۔ جناب صلاح الدین ادیب (شمس اعجاز ایوارڈ برائے صحافت)\
تقریب میں عبدالعزیز سالار، اعجاز ملک، مجید میمن، مفتی ہارون ندوی، ایڈوکیٹ عقیل اسماعیل، مشتاق سالار، پروفیسر غیاث عثمانی، ظفر شیخ اور شکیل حسرت سمیت ضلع بھر کی ادبی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت فرمائی۔\نظامت افتخار سر، صابر مصطفیٰ آبادی اور ڈاکٹر وقار نے کی۔\صدارتی تقریر میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے