कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن قدیر کے زیر اہتمام شولا پور میں ذکرِ بشیر پرواز کا شاندار انعقاد

سولاپور (اقبال باغبان) : شہر شولا پور میں انجمنِ قدیر شولا پوری کے زیرِ اہتمام بزمِ غالب سولاپور میں ذکرِ بشیر پرواز کا انعقاد کیا گیا ۔ اصلاحی و فلاحی تنظیم کے بانی صدر سید یعقوب علی خطیب کی صدارت میں پروگرام کا آغاز ہوا۔ انجمنِ قدیر کے صدر ڈاکٹر آصف اقبال نے مہمانان کا تعارف پیش کرتے ہوئے بشیر پرواز کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔
گلبرگہ سے تشریف فرما اردو ادب کی معروف شخصیت ڈاکٹر اکرم نقاش نے بشیر پرواز کے مجموعہ کلام خیال پر تفصیلی روشنی ڈالی آپ نے اردو شاعری میں نظریات کا ارتقاء جدیدیت، ترقی پسند، ما بعد جدیدیت وغیرہ پر مثالوں اور حوالوں سے گفتگو کی آپ کی تقریر کو بہت سراہا گیا۔ ممبئی سے تشریف فرما اردو ڈرامے کی متحرک شخصیت مجیب خان نے بشیر پرواز اور اردو ڈرامے کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ بشیر پرواز نے پردے کے پیچھے رہ کر اردو ڈرامے کو زندگی دی ہے آپ کے تخلیق کردہ ڈرامے اردو ادب کا اہم اثاثہ ہیں۔ آپ نے مزید کہا کہ ڈراموں کے حوالے سے بھی ضرور غور فرمائیے اور اس سلسلے میں کوئی مثبت اور پائیدار لائحۂ عمل مرتب کیجیے۔ ممبئی سے ہر سال کم از کم ایک یا دو ڈرامے شولاپور میں پیش کیے جائیں، تاکہ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ بھی مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔ اس طرح نہ صرف شولاپور میں تھیٹر کی روایت کو فروغ ملے گا بلکہ بشیر صاحب کے تھیٹر سے والہانہ لگاؤ، ان کے جنون اور ان کے خوابوں کو بھی حقیقی معنوں میں زندہ رکھا جا سکے گا۔ یہی ان کے لیے ایک خوبصورت خراجِ عقیدت ہوگا۔
معروف گلوکار اتل بیلے نے بشیر پرواز کی خوبصورت غزلوں کو پیش کر کے ماحول کو مسحور کن بنا دیا۔ اس موقع پرسابق میئر عارف شیخ، سولاپور سوشل اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان ، اردو گھر کے منتظم ساحر نداف، سابق صدر مدرس راجہ باغبان، اردو اکیڈمی کے سابق رکن وقار شیخ، دانش آرٹسٹ سید اقبال اور دیگر مہمانان کا ڈاکٹر میجر پروفیسر غوث احمد شیخ، پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، ڈاکٹر اے۔ اے۔ بیجا پورے، عرفان لالکوٹ، معیز سراج احمد، عبدالشکور شعور وغیرہ کے ہاتھوںگل پوشی کی گئی۔
پروگرام میں شہر کی معزز و معتبر شخصیات کے علاوہ بزم غالب کے ذمہ داران محمد حسین بخشی، شفیع کیپٹن، ناصرالدین اشرفی، مولا علی لوکا پلی، عرفان کاریگر، ایوب نلامندو، مظہر الوڑی،سراج سولاپوری ،میر افضل میر، نعمان بشیر پرواز، عبدالسمیع مومن، وجاہت عبدالستار وغیرہ موجود تھے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر آصف اقبال نے ادا کیے شکریہ ڈاکٹر اے ۔اے۔ بیجا پورے نے ادا کیا۔ ایک خوبصورت تاثر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے