कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو میں طلباء کا شاندار استقبال

سیلو: 15؍جون (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) پربھنی مورخہ 15 جون اسکول کا پہلا دن ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو میں طلباء و طالبات کا والہانہ استقبال پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدر جناب عبدالقیوم صاحب، سوسائٹی کے معزز رکن عبدالباری صاحب اور مہاراشٹر کے مشہور کیریئر کونسلر اور موٹیویشنل اسپیکر جناب امیر خان سر کے ہاتھوں سے تمام طلباء و طالبات کو گلاب کے پھول پیش کرکے کیا گیا۔ اسی طرح ان مہمانوں کے ہاتھوں اسکول یونیفارم، کاپیاں، پینسل اور دیگر تعلیمی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اسی طرح حکومتِ مہاراشٹر کے محکمۂ تعلیمات کی جانب سے حاصل شدہ درسی کتابوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اسی طرح تمام اساتذہ کے لیے ایک تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ جنید صاحب کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ پروگرام کی صدارت مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس جناب محمد عبدالعلیم صوفی نے کی۔ پربھنی سے تشریف لائے ماہرِ تعلیم جناب امیر خان سر نے تمام اساتذہ کی بھرپور رہنمائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیچر کو وقت کے ساتھ چلنا چاہیے، نئے چیلنجز کو قبول کرنا چاہیے۔ اسی طرح اللہ نے ہر بچے کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے، اس لیے اس کو اسی انداز سے تربیت دی جائے۔ ہر معلم کو چاہیے کہ وہ پہلے خود تیاری کرے پھر تدریس کرے کیونکہ جو معلم خود ذہنی طور پر منتشر ہو وہ مؤثر طریقے سے اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتا۔ اللہ نے ہمیں معلم بنایا ہے جوکہ مقدس پیشہ ہے جس سے انسان کو انسان بنایا جا سکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے طلبہ کو اپنی طرف راغب کرنے کی ترکیبیں بتائیں۔ پروگرام کا اختتام ارشاد خان سر کے شکریے پر ہوا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے رضوان سر، محمد لیاقت سر، احمد سر، حافظ جنید سر، ارشاد خان سر، سید صابر، محمد شفیق بھائی اور تمام معلمات نے انتھک کوششیں کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے