कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پونے: پی۔ایم۔سی اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بوپوڈی میں داخلہ اُتسو 2026 جوش و خروش سے منایا گیا

پونے: 15؍جون(راست) پی۔ایم۔سی اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بوپوڈی میں آج بروز پیر ’’اسکول داخلہ اُتسو 2026‘‘ نہایت شاندار اور پُرجوش ماحول میں منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ، والدین، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں پونے مہانگر پالیکا کے نائب میئر جناب پرشورام واڈیکر، سابق نائب میئر محترمہ سنیتا واڈیکر، کارپوریٹر محترمہ بھکتی گائیکواڑ، کارپوریٹر محترمہ سپنا چھاجیڑ، آؤندھ ڈویژن کی سپروائزر محترمہ سمن میمانے اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر و نائب صدر سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر نئے داخلہ لینے والے طلبہ کا کتابیں، تحائف، پھول اور چاکلیٹس پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مہمانانِ خصوصی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نئے تعلیمی سال کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبہ کو پابندی کے ساتھ اسکول آنے، دلجمعی سے تعلیم حاصل کرنے اور اپنے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے مسلسل محنت کرنے کی تلقین کی۔داخلہ اُتسو میں والدین، اساتذہ اور طلبہ کی پُرجوش شرکت نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔ خوشگوار اور حوصلہ افزا ماحول میں منعقد ہونے والی یہ تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے