कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی کی معروف شخصیت غلام محمد مٹھو ’’نشانِ امتیاز ایوارڈ‘‘ سے سرفراز

تعلیمی و سماجی خدمات کا شاندار اعتراف

پربھنی :22؍مئی ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف) ضلع پر بھنی کی ممتاز تعلیمی و سماجی شخصیت غلام محمد مٹھو کو ان کی شاندار تعلیمی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں ’’نشانِ امتیاز ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ باوقار اعزاز امید شاہین اکیڈمی، پر بھنی کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تعلیمی کیریئر گائیڈنس پروگرام کے دوران پیش کیا گیا۔تقریب ہری پرساد منگل کاریالیہ میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات، ان کے سرپرستوں اور معززین شہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر (ڈائریکٹر، شاہین اکیڈمی بیدر) اور معروف ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کے ہاتھوں غلام محمد مٹھو کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔غلام محمد مٹھو، جو دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے سیکریٹری بھی ہیں، طویل عرصے سے تعلیمی فروغ، طلبہ کی رہنمائی اور سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی خدمات کو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ علاقائی سطح پر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ایوارڈ کے حصول پر امید شاہین اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر ظفر اقبال صدیقی، خمیسہ محمد جنید، خمیسہ محمد یوسف، صدر مدرس محمد خالد، عبدالحفیظ، محمد عبدالباسط، محمد اشتیاق حنانی اور دیگر معززین نے غلام محمد مٹھو کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو قابلِ تقلید قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر مقررین نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں محنت، لگن اور مثبت رہنمائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے