कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسٹوڈنٹس ہیلتھ اویرنیس پروگرام کے تحت Mental Health & Emotions اِس عنوان پر طالبات کی خصوصی رہنمائی

پربھنی :24؍ستمبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) حاجی محمد پاڈیلا ہائی اسکول میں سالانہ منصوبہ بندی کے تحت اسٹوڈنٹ ہیلتھ اویرنیس پروگرام کے تحت جماعت دہم کی طالبات کے لیے کی ذہنی صحت، جذباتی نشوونما اور جذباتی توازن کے لیے Mental Health & Emotion اس عنواں پر کامیاب پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔طالبات کی خصوصی رہنمائی کے لیے اندرا گاندھی گرلس جونئیر کالج پربھنی کی موظف لیکچرر محترمہ شمع پروین میڈم نے خصوصی شرکت فرمائی ـ۔پروگرام کا افتتاح جماعت دہم کی طالبہ ادیبہ بانو کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد تحمینہ خانم میڈم کے ہاتھوں گل پیش کرتے ہوئےشمع پروین میڈم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور محترمہ سیما غازی میڈم نے شمع پروین میڈم کا تعارف پیش کیا -محترمہ شمع پروین میڈم نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ذہنی صحت اور جذباتی توازن کی اہمیت پر مفید معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے طالبات کو مثبت سوچ اپنانے، خود اعتمادی میں اضافہ کرنے، بھر پور نیند لینے ، نظم وضبط کے ساتھ کام انجام دینے ،روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات اختیار کرنے اور اپنی جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھنے کی تلقین کی۔ پروگرام کے دوران طالبات نے موضوع سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔شمع پروین میڈم کی تشریف آوری اور طالبات کی خصوصی رہنمائی پر معلمہ ہما میڈم نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ـ یہ پروگرام دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے صدر عالی جناب افضل سیٹھ پاڈیلاصاحب، سیکریٹری الحاج غلام محمد مٹھو صاحب اور ہائی اسکول کے چیرمین جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب کی رہنمائی میں کامیاب ہوا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے صدر مدرس محمد اشتیاق سر مہارتوں کے انچارج عبداللہ انصاری سر، سپروائزر محمود سر ، خالد عبدالکریم سر اور سیما میڈم نے انتھک محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے