कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تاریخی نوعیت کا رہا UTA یو ٹی اے کا انتخابی تشہیری اجلاس

عبداللہ فنکشن ہال میں امراوتی شہر کے اساتذہ و معلمات کا بڑا اجتماع

ملکاپور: 24/ ستمبر ( محمد احسان سر ) موصولہ رپورٹ کے مطابق امراوتی، 24 ستمبر: آئندہ منعقد ہونے والے اساتذہ حلقہ انتخاب کے پیشِ نظر اُردو ٹیچرز ایسوسی ایشن (UTA) کی جانب سے امراوتی کے پیراڈائز کالونی روڈ واقع عبداللہ فنکشن ہال میں اساتذہ و معلمات کی خصوصی تشہیری و تعارفی نشست کا انعقاد عمل میں آیا. یو ٹی اے UTA کے نامزد امیدوار غازی ظہروش کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اس اجلاس میں امراوتی شہر کے مختلف اسکولوں سے وابستہ سیکڑوں اساتذہ و معلمات نے شرکت کی. بالخصوص خواتین اساتذہ کی نمایاں شرکت اجلاس کی اہم خصوصیت رہی. اجلاس کے دوران تعلیمی شعبے سے متعلق مختلف مسائل، اساتذہ کی توقعات، درپیش مشکلات اور اساتذہ حلقہ انتخاب سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا. امیدوار غازی ظہروش نے اساتذہ و معلمات سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل، تجاویز اور توقعات سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کی. اس موقع پر ’’استاد ہی کو استاد عامدار بنانے‘‘ کے عزم پر بھی گفتگو ہوئی. پروفیسر صناء اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کے لالچ یا ترغیب سے متاثر ہوئے بغیر یو ٹی اے کے امیدوار غازی ظہروش کو پہلی ترجیح دینے پر غور کریں. سابق ضلعی تعلیمی افسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے اساتذہ انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ سے اپنے نمائندے کے انتخاب کے لیے ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی. اس موقع پر ہیڈ ماسٹر تنویر سر اور ابراہیم خان سر نے بھی یو ٹی اے کے امیدوار غازی ظہروش کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا. مقررین نے تعلیمی شعبے سے متعلق مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ فورم تک پہنچانے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے باہمی رابطے اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا. اجلاس میں یو ٹی اے کے ڈویژنل صدر غازی ظہروش، سابق تعلیمی افسر ڈاکٹر عبدالرزاق، پروفیسر صناء اللہ خان، ہیڈ ماسٹر سعید خان، اسٹار کڈز کے ہیڈ ماسٹر تنویر سر، ویمن کالج کے پرنسپل سلیم خان، ابراہیم خان، ہیڈ ماسٹر ہارون شاہ، مولانا آزاد اردو اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد یونس اور ٹاکلی کے ہیڈ ماسٹر میر مفسر سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ و معلمات موجود تھے. اجلاس کے دوران اساتذہ کے ساتھ تعلیمی میدان سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں رابطہ اور تشہیری مہم کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا گیا. اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے یو ٹی اے UTA امراوتی کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور محنت کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے