कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں اصلاحِ معاشرہ اینڈ چیریٹیبل سوسائٹی کی جانب سے آٹھویں تلاشِ رشتہ کیمپ کا کامیاب انعقاد

پربھنی: 7؍جون (محمد سرور شریف، ضلع نامہ نگار) اصلاحِ معاشرہ اینڈ چیریٹیبل سوسائٹی، پربھنی گزشتہ کئی برسوں سے تلاشِ رشتہ کیمپ کا انعقاد کرتی آرہی ہے، جس کا مقصد عام لوگوں کے لیے ایک ہی مقام پر مختلف رشتے تلاش کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔بتاریخ 6؍جون صبح 10 بجے سے غالب نگر میں واقع مدرسہ عائشہ حمیرا للبنات میں منعقدہ اس کیمپ میں نہ صرف پربھنی ضلع بلکہ دیگر اضلاع سے بھی کثیر تعداد میں سرپرستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سوسائٹی ہٰذا کے صدر جناب شیخ ظفر نے معاشرے میں شادیوں میں ہونے والی تاخیر اور سماج پر پڑنے والے اس کے مضر اثرات کی تفصیل بتاتے ہوئے سرپرستوں سے اس معاملے میں لچک دار رویہ اختیار کرنے کی گزارش کی۔سوسائٹی ہٰذا کے سیکرٹری جناب محمد ضیاء الدین نے سوسائٹی کے مقاصد کو تفصیل سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کیمپوں کا مقصد ان لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو رشتوں کی تلاش کے اخراجات سے پریشان ہیں اور بعض لوگ ان کی مجبوری کا استحصال کرتے ہیں۔انہوں نے ملت کے ہر طبقے کے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اصلاحِ معاشرہ سوسائٹی سے جڑ کر اپنی صلاحیتوں کو قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں۔آج کے اس پُرہجوم کیمپ کے کامیاب انعقاد کے لیے سوسائٹی کے تمام عہدیداران و اراکین، بالخصوص محمد منیر سر، عبدالرحیم صاحب، ظہور خان صاحب، ساجد خان سر، تاج ہاشمی سر، عبدالغفور سر، محمد مختار انصاری، شفاء الرحمٰن، ڈاکٹر درخشاں میڈم، سرپرست اراکین محترمہ ملکہ غفار میڈم، محترمہ پروفیسر خالدہ خطیب میڈم، اراکین ایڈوکیٹ ناہید، آمنہ شفاء، ریحانہ خلیل اور ریشماں بیگم سرگرمِ عمل رہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے