कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹرمپ کے انتباہ کے باوجود تائیوان نے خود کو آزاد اور خودمختار ملک قرار دے دیا

واشنگٹن:16؍مئی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تائیوان کو آزادی کا اعلان کرنے سے باز رہنے کے انتباہ کے چند گھنٹے بعد ہی تائیوان نے خود کو ایک آزاد اور خودمختار جمہوری ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین کے تابع نہیں۔امریکی صدر ٹرمپ جمعے کو بیجنگ کا دورہ مکمل کر کے واپس لوٹے تھے، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان پر زور دیا تھا کہ امریکہ تائیوان کی حمایت نہ کرے۔ چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ قرار دیتا ہے۔تائیوان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ تائیوان ایک خودمختار اور آزاد جمہوری ریاست ہے اور اس کا عوامی جمہوریہ چین سے ماتحت کا کوئی تعلق نہیں۔وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فراہمی واشنگٹن کی سکیورٹی ذمہ داریوں کا حصہ ہے جبکہ ٹرمپ نے اس معاملے پر نظرثانی کا عندیہ دیا تھا۔ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں تائیوان کو باقاعدہ آزادی کے اعلان سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو آزادی کا اعلان کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے کہا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی فریق آزادی کا اعلان کرے اور ہم نو ہزار 500 میل دور جنگ لڑنے جائیں۔ میں ایسا نہیں چاہتا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تائیوان اور چین دونوں کشیدگی کم کریں، کیونکہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو چین بھی اسے قبول کر لے گا۔امریکہ باضابطہ طور پر صرف بیجنگ کو تسلیم کرتا ہے اور تائیوان کی رسمی آزادی کی حمایت نہیں کرتا، تاہم ماضی میں واشنگٹن نے کھل کر اس کی مخالفت بھی نہیں کی۔امریکی قانون کے تحت امریکہ تائیوان کو دفاعی ہتھیار فراہم کرنے کا پابند ہے، لیکن یہ ابہام برقرار ہے کہ کسی ممکنہ حملے کی صورت میں امریکی فوج براہ راست تائیوان کا دفاع کرے گی یا نہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے سربراہی ملاقات کے آغاز پر ہی خبردار کیا تھا کہ تائیوان کے معاملے پر غلط قدم تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب تائیوان کے صدر لائی چنگ تے پہلے ہی یہ مقف رکھتے ہیں کہ جزیرہ عملا آزاد ہے، اس لیے باضابطہ اعلان کی ضرورت نہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے