कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: غیر قانونی طور پر گوونش کی منتقلی کا الزام

19 مویشی اور آئشر گاڑی سمیت 22 لاکھ 60 ہزار روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ :26؍جون (نمائندہ اعتبار)ناندیڑ ضلع میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر گوونشی مویشیوں کی منتقلی کرنے والے ایک گروہ کے خلاف لوکل کرائم برانچ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 19 گوونشی مویشی، ایک آئشر گاڑی اور مجموعی طور پر 22 لاکھ 60 ہزار روپئے مالیت کا مال ضبط کر لیا۔ اس معاملے میں چار ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ناندیڑ ضلع کے نئے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلبھ روہن کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گاڑے گاؤں روڈ پر واقع سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے سامنے کے علاقے اور ایک شیڈ میں گوونشی مویشی ذبح کی غرض سے لائے جانے والے ہیں۔اطلاع کی بنیاد پر 26 جون کو صبح تقریباً 8:45 بجے چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ اس دوران آئشر گاڑی (MH-26-BE-4946)میں 10 بیلوں کی غیر قانونی نقل و حمل جاری ہونے کا انکشاف ہوا۔اس کارروائی کے دوران 11 لاکھ روپئے مالیت کی آئشر گاڑی اور 11 لاکھ 60 ہزار روپئے مالیت کے 19 گوونشی مویشی، اس طرح مجموعی طور پر 22 لاکھ 60 ہزار روپئے مالیت کا مال ضبط کیا گیا۔ اس معاملے میں (1) ذبیح اللہ خان ظہیر اللہ خان (عمر: 30 سال، پیشہ: ڈرائیور، ساکن: عیدگاہ کے قریب، ناندیڑ)،(2) شیخ کلیم عرف کلّوشیخ احمد (عمر: 35 سال، پیشہ: تجارت، ساکن: حبیبہ کالونی، قدوائی نگر، ناندیڑ)،(3) محمد صادق عبدالغفور (عمر: 48 سال، پیشہ: تجارت، ساکن: بارہ امام چوک، منیار گلی، اتوارہ، ناندیڑ)(4) محمد رضوان محمد جعفر (عمر: 30 سال، پیشہ: تجارت، ساکن: عمر کالونی، ٹائر بورڈ، ناندیڑ)کے خلاف مہاراشٹر جانوروں کے تحفظ قانون، جانوروں پر ظلم کی روک تھام قانون، نیز بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ کارروائی پولیس سب انسپکٹر ناگناتھ تکڑے، پولیس سب انسپکٹر ملند سونکامبلے اور لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے