कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملت کیمپس آکولہ کے سابق طالب علم شرافت اللہ خان، ریسرچ اسکالر، کا پرتپاک استقبال

اکولہ :25؍نومبر(راست)اکوٹ فائل کے حاجی نگر میں واقع ملت تعلیمی کیمپس کے سابق طالب علم شرافت اللہ خان کفایت اللہ خان ریسرچ اسکالر کا ادارے کے سی ای او سرفراز نواز خان اور مہمان خصوصی کے ہاتھوں شال گلدستہ اور مٹھائی کا ڈبہ دے کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ حاجی نثار سیٹھ کی زیر صدارت میں ہونے والے اس پروگرام میں ادارے کے ڈائیریکٹر و قانونی مشیر ایڈووکیٹ ربیع احمد خان، حاجی سید یونس، سابق پولیس افسر سید متین، شیخ چاند، پرنسپل مبین الرحمان، صدر معلمہ کوثر جہاں، یاسمین بانو اشتیاق حسین، محمد افسر فاطمہ انجم شاہین تبسم اور دیگر معززین حاضر تھے ۔ پروگرام کا آغاز معلم سید سہیل علی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔اس کے بعد تقریب کے آرگنائزر سرفراز نواز خان نے اپنے تعارفی خطاب میں کہا کہ شرافت اللہ خان نے اپنی ابتدائی تعلیم سے ہائی اسکول تک بڑی محنت اور لگن سے مکمل کی اور آج وہ IIT کھڑگپور سے M.Tech میں اعلیٰ ڈگری حاصل کر کے سائنسی میدان میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔
شرافت اللہ خان نے مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں ملت اسکول کے عہدیداروں اور اساتذہ کی محنت اور کوششوں سے ہوں۔ یہاں کے اساتذہ نے نہ صرف مجھے کتابی تعلیم فراہم کی بلکہ مجھے اعلیٰ تعلیم، اچھے اقدار اور صالح طرز زندگی بسر کرنا بھی سکھائی۔ میں اپنے تمام اساتذہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ مزید انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور کوشش ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ طلبہ موبائل اور ٹی وی سے دور رہیں اور پوری لگن سے مطالعہ کریں۔ ایک دن، آپ بھی اپنے والدین، اسکول، اور معاشرے کا نام ضرور روشن کریں۔ پروگرام کی نظامت سپروائزر اشتیاق حسین نے کی، اور شکریہ پرنسپل مبین الرحمان نے ادا کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے سید سہیل علی، سید مظہر، فیاض انعامدار، واسق خان، رضوان خان، انیک ارشد، شیخ ندیم، تنویر احمد خان، محمد عابد، محمد شکیل، نعمان عابد، افروزہ بانو، نیلوفر مہرین، عاصمہ پروین، نزہت کوثر، شمائلہ انجم، ،شگفتہ پروین، شکیلہ بیگم، ارفع مشکت، کلپنا ساہو، وندنا، لونکر کے اللہ جماعت 5ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء اور والدین کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے