कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ :غیر قانونی دیسی پستول کے ساتھ 19؍سالہ نوجوان گرفتار

ناندیڑ: 18؍اگست ( نمائندہ اعتبار) بغیر کسی قانونی لائسنس کے دیسی پستول رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کو ناندیڑ پولیس کی لوکل کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک سلور رنگ کا دیسی پستول اور میگزین برآمد کرکے ضبط کرلیا، جس کی مجموعی تخمینی قیمت 35 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔یہ کارروائی ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت کی گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر لوکل کرائم برانچ کی ٹیم غیر قانونی آتشیں اسلحہ رکھنے والوں کی تلاش میں ناندیڑ شہر میں گشت کررہی تھی۔18 اگست 2026 ءکو پولیس کو اطلاع ملی کہ وزیرآباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہنگولی گیٹ علاقے کے پٹاخہ مارکیٹ میدان میں ایک مشتبہ شخص گھوم رہا ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کی پوچھ تاچھ میں اس کی شناخت نوجیوت سنگھ عرف بدری پرکاش سنگھ گرنتھی، عمر 19 سال، ساکن شہیدپورہ، گیٹ نمبر 6، ناندیڑ کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے ایک سلور رنگ کا دیسی پستول اور میگزین برآمد ہوا۔پولیس نے جب مذکورہ اسلحہ رکھنے کے لیے ضروری قانونی لائسنس کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تو ملزم کے پاس کوئی جائز لائسنس موجود نہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس کے بعد پنچوں کی موجودگی میں پولیس نے پستول اور میگزین ضبط کرلیا۔اس معاملے میں وزیرآباد پولیس اسٹیشن، ناندیڑ میں ملزم کے خلاف جرم نمبر 415/2026 کے تحت بھارتی اسلحہ قانون کی دفعہ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کے احکامات پر پولیس انسپکٹر اتل بھوسلے کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر سائی ناتھ پیوڈ اور پولیس اہلکار سنتوش بیلورود، عمران شیخ، بالاجی کدم، پرمود جوندھلے، سندیپ گھوگرے، روی کمار ہرالے اور امول گھوارے نے انجام دی۔ناندیڑ پولیس کے مطابق ضلع میں غیر قانونی آتشیں اسلحہ رکھنے اور اس کے استعمال میں ملوث افراد کے خلاف لوکل کرائم برانچ کی جانب سے مسلسل معلومات اکٹھی کرکے سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پولیس کی کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے