कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: عثمان نگر پولیس کی کارروائی، چار افراد سے تیز دھار ہتھیار ضبط

عثمان نگر:27؍جون (نمائندہ اعتبار) عثمان نگر پولیس نے غیر قانونی طور پر تیز دھار ہتھیار رکھنے والے چار افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے لوہے کا ایک تیز دھار خنجر ضبط کرلیا۔ اس معاملے میں بھارتی اسلحہ قانون اور بھارتیہ نیائے سنہتا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کے مطابق 27 جون کو دوپہر تقریباً 1:30 بجے عثمان نگر کے سمتا کالج کے عقب والی سڑک پر چار مشتبہ افراد کے ہتھیار کے ساتھ گھومنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر جال بچھا کر چاروں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے سیاہ رنگ کے غلاف میں رکھا ہوا ایک تیز دھار اور نوک دار لوہے کا خنجر برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔اس معاملے میں پولیس کانسٹیبل سائناتھ مورے کی شکایت پر عثمان نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 132/2026 درج کیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں شیخ سفیان، شیخ سمیر، شیخ دستگیر اور مصطفیٰ فیروز پٹھان کے خلاف کارروائی کی گئی۔یہ کارروائی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر نیلابھ روہن، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ارچنا پاٹل اور سورج گرو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر قندھار کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر مہیش مُلیک کی قیادت میں پولیس آفیسران اور اہلکاروں کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے