कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: سراج الدین کا خنجر سے وار کرکے قتل، دونوں ملزمان گرفتار

ناندیڑ: 17 ؍اگست(نمائندہ اعتبار)ناندیڑ شہر کے مرکزی بس اسٹینڈ کے علاقے میں پرانے تنازع کے سبب ایک شخص پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کیے جانے کا واقعہ 16 اگست کی شب پیش آیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی وزیرآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو جائے وقوعہ سے ہی حراست میں لے لیا، جبکہ دوسرے ملزم کو جرائم تفتیشی ٹیم نے خفیہ اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 16 ؍اگست کی رات تقریباً 11:30 بجے مرکزی بس اسٹینڈ کے علاقے میں واقع شری لاج کے سامنے پرانے تنازع کے باعث سید اعجاز سید بابر اور شیخ سراج الدین شیخ بدرالدین، عمر 42 سال، ساکن مل گیٹ، ناندیڑ، کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اسی دوران پولیس کے مطابق سید اعجاز نے نتیش گوپالداس اگروال کے کہنے پر تیز دھار ہتھیار سے سراج الدین پر وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں ان کی موت ہوگئی۔اس معاملے میں وزیرآباد پولیس اسٹیشن، ناندیڑ میں جرم نمبر 0412/2026 درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا 2023 کی دفعہ 103(1) اور 3(5) کے علاوہ آرمس ایکٹ کی دفعات 4، 25 اور 27 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیرآباد پولیس موقع پر پہنچی اور 32 سالہ سید اعجاز سید بابر، ساکن مل گیٹ روڈ، ناندیڑ، کو جائے وقوعہ سے ہی حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دوسرے ملزم 51 سالہ نتیش گوپالداس اگروال، ساکن شیوشکتی نگر روڈ، ناندیڑ، کو جرائم تفتیشی ٹیم نے خفیہ اور تکنیکی معلومات کی مدد سے گرفتار کیا۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کی تفصیلی تفتیش کر رہی ہے۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر ناندیڑ شہر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رامیشور وائجنے کی نگرانی میں وزیرآباد پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر اجیت کمبھار، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پرشانت لونڈھے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وٹھل دورپڑے، پولیس سب انسپکٹر سنیل بلنگے، پولیس سب انسپکٹر کھنڈو درشنے اور جرائم تفتیشی ٹیم کے اہلکاروں نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے