कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نازیہ الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ، ملکاپور پولیس اسٹیشن میں میمورنڈم پیش

ملکاپور: 26/ جون (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ملکاپور مسلم برادران کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نازیہ الٰہی کے خلاف ملکاپور پولیس اسٹیشن کے ذریعے پولیس سپرنٹنڈنٹ، ضلع بلڈھانہ کو ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا گیا. اس پیش مکتوب میں کہا گیا ہے کہ نازیہ الٰہی نے مختلف ذرائع ابلاغ ( سوشل میڈیا ) عوامی پلیٹ فارمز پر اسلام مذہب اور حضرت محمد ﷺ اور امہات المؤمنین کے متعلق ایسے گستاخانہ و توہین آمیز بیانات دیے ہےجن سے مسلم برادری کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں. درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات سے معاشرے میں نفرت، کشیدگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے. مکتوب میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی آئین ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے اور مذہبی عقائد کے احترام کا حق دیتا ہے، لہٰذا کسی بھی مذہب یا مذہبی شخصیت کے بارے میں توہین آمیز بیانات سماجی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہیں.ملکاپور کے مسلم برادران نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر متعلقہ فرد قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے تو بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت مناسب قانونی کارروائی کی جائے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے