कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فقیر محمد خان اردو اسکول کے ہونہار سپوت شیخ اویس کلیم ڈاکٹر بن گئے

BAMS کی ڈگری حاصل کرکے والدین، اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کیا؛ انتظامیہ و اساتذہ کی جانب سے دلی مبارک باد

پھلمبری:24؍نومبر(سیّد عبدالقدوس علی) تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فقیر محمد خان اردو پرائمری، ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، پھلمبری کے سابق طالب علم شیخ اویس کلیم نے ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے ناگپور کے میڈیکل کالج سے BAMS کی تعلیم مکمل کرکے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی اور اپنی کامیابی سے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے اساتذہ اور تعلیمی ادارے کا نام بھی روشن کیا ہے۔اویس کلیم نے اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز فقیر محمد خان اردو پرائمری، ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، پھلمبری سے کیا۔ اسی ادارے سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کا سفر جاری رکھا اور اپنی محنت، لگن اور عزم کے ذریعے طب کے شعبے میں یہ اہم کامیابی حاصل کی۔ان کی اس شاندار کامیابی پر سوسائٹی کے چیئرمین مجیب ملتانی سر، پرنسپل خان عبدالستار سر، سید عبدالقدوس علی سر سمیت ادارے کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر اویس کلیم اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر ذمہ داران نے کہا کہ ادارے کے سابق طالب علم کا ڈاکٹر بننا پورے تعلیمی ادارے کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔ اویس کلیم کی کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک روشن مثال اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر اویس کلیم مستقبل میں بھی اسی محنت، لگن اور جذبۂ خدمت کے ساتھ ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گے اور شعبۂ طب میں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے اپنے علاقے اور ادارے کا نام مزید روشن کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے