कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہذب اور صاف ستھرا سماج بنانے میں کتب خانےکا اہم کردار:ایّوب احمد کا مؤقف

سولاپور :24؍مئی ( راست) مہذب اور صاف ستھرا سماج بنانے میں کتب خانوں کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ کیونکہ مطالعے کی ثقافت اپنائے بغیر ہم ایک اچھے اور خدمت گزار سماج کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ یہ خیال پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اردو-مراٹھی کے سینئر ادیب ایّوب احمد نلّامندو نے سولاپور ضلع عوامی کتب خانہ سنگھ کے زیرِ اہتمام "کتب خانہ اور سماج” کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جم کی طرح ہر وارڈ میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک ایک کتب خانہ شروع کیا جائے، یہ مطالبہ بھی کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر نائب پرنسپل محترمہ ثریا پروین جہاںگیردار موجود تھیں۔لائبریرین گنیش فنڈ نے مہمانوں کا کتابیں دے کر استقبال کیا جبکہ لائبریرین جعفر بانگی نے مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے لائبریری کورس کے متعلق معلومات دیں۔لائبریری تربیت حاصل کر رہے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے ریٹائرڈ نائب پرنسپل ڈاکٹر ثریا جیلانی جہاںگیردار نے کہا:کتب خانوں اور ادیبوں کا رشتہ پرانا ہے۔ ایک اچھا اور تحقیق پر مبنی ادیب بنانے میں قدیم زمانے سے آج تک کتب خانوں کا بیش قیمت کردار ثابت ہوا ہے۔ کیونکہ ہم نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ایک اچھا اور محقق مصنف اپنی کتاب کے آخری صفحے پر حوالہ جات درج کرتا ہے۔ جس سے کتاب مکمل ہوتی ہے لیکن اس کا سارا سہرا کتب خانوں کے سر جاتا ہے۔ یہ خیال ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کتب خانے اور اس میں موجود کتابوں کے متعلق معلومات دیں۔نظامت کے فرائض جعفر بانگی نے انجام دیے جبکہ شکریہ گنیش فنڈ نے ادا کیا۔ ساریکا ماڈیگر اور گیتانجلی گمبھیرے نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بہت محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے