कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موٹر سائیکل حادثے میں دو نوجوان تاجروں کی المناک موت، مانورہ میں سوگ کی لہر

از قلم، یوسف اقبال.. مانورہ (ضلع واشم)

مؤرخہ 4 جولائی 2026 کی صبح 10 بجے، مانورہ کے دو نیک سیرت، خوش اخلاق اور محنتی نوجوان تاجر ایک المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، جس سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم سفیان قادر لنگھا (عمر 25 سال)، جو ریڈی میڈ ڈریس کے تاجر تھے، اور مرحوم شیخ عمران شیخ ضمیر (عمر 29 سال)، جو جنرل اسٹور کے کاروبار سے وابستہ تھے، کپڑوں کی خریداری کے لیے موٹر کار سے امراوتی جا رہے تھے۔ مانورہ سے تقریباً دس کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹپّر نے ان کی موٹر کار کو زور دار ٹکر مار دی۔
حادثہ اس قدر ہولناک تھا کہ دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی خبر سنتے ہی مانورہ اور اطراف کے علاقوں میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی۔ مرحومین اپنی نیک سیرتی، حسنِ اخلاق، خوش مزاجی اور دیانت دارانہ کاروباری کردار کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول تھے۔
موت اس کی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آے ہیں مرنے کے لئے
اہلِ علاقہ، سماجی، مذہبی اور تجارتی حلقوں نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
بچھڑے کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
دو نوجوان سارے شہر کو ویران کر گئے
اللہ تعالیٰ مرحوم سفیان قادر لنگھا اور مرحوم شیخ عمران شیخ ضمیر کی بال بال کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کے سیءات کو حسنات سے مبدل کریں، کروٹ کروٹ چین و سکون عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ،جملہ اہلِ خانہ اور پسماندگان افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں،ان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے