कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور کی طالبہ جویریہ نور محمد رضوان کی شاندار کامیابی پر تعلیمی اعزاز

ملکاپور: 8 /جون (محمد احسان سر) ملکاپور کی ہونہار طالبہ جویریہ نور محمد رضوان کو دسویں جماعت کے امتحان میں 91.20 فیصد نمایاں نمبرات حاصل کرنے پر شری مراٹھا سیوا سنگھ، ملکاپور کی جانب سے منعقدہ "سرو دھرمیہ گُنونت ودیارتھی سمان سوہلا 2026” میں اعزاز سے نوازا گیا. جویریہ نور محمد رضوان، اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج، ملکاپور کی طالبہ ہے. وہ ملکاپور کی معروف سماجی , سیاسی و تعلیمی شخصیت الحاج محمد عثمان نور ماسٹر ( نائب صدر، ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ، بلڈھانہ) کی پوتی اور سابق پرنسپل الحاج محمد ابراہیم نور کی نواسی ہے.تقریب کے دوران جویریہ نور محمد رضوان کو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں توصیفی سند اور یادگاری نشان ( مومنٹو ) پیش کیا گیا. اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور سرپرستوں کی بڑی تعداد موجود تھی. اس موقع پر الحاج محمد عثمان نور ماسٹر نے جویریہ کی کامیابی کو خاندان، تعلیمی ادارے اور پورے شہر کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طالبہ کی مسلسل محنت، والدین کی بہترین تربیت اور اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی کا نتیجہ ہے.انہوں نے شری مراٹھا سیوا سنگھ کی جانب سے ذہین اور محنتی طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے تمام اعزاز یافتہ طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے